?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج نے کامیاب ہیلی ریسکیو مشن مکمل کرکے سیلاب میں پھنسے افراد کی زندگیاں بچا لیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں، پاک فوج عوام کی مدد کے لیے ایک بار پھر میدان میں آگئی اور سیلاب متاثرین کو فوری ریسکیو کرنے کا عمل شروع کردیا۔ راولپنڈی کے چکری روڈ پر سیلاب میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے لوگوں کو بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان چکری روڈ، گاؤں لڈیان میں مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا، خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا، شدید سیلاب میں گھرے تینوں افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔
رسول نگر خورد، برہان نالہ، ڈھوک بڈار جہلم میں مون سون بارشوں کے باعث مسلسل طغیانی پر پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کی مدد کر رہی ہیں، پاک فوج کے نوجوان متاثرین کو لائف جیکٹس اور فوری امداد
انتظامیہ اور فوجی اہلکار صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاک فوج آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان پر زمینی حملے میں اسرائیلی فوج کا ہونے والا نقصان
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر زمینی حملے کے شروع ہونے کے پانچ دن
اکتوبر
کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی، طوبیٰ انور کا خود سے متعلق انکشاف
?️ 28 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے
جولائی
ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا
?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت نے
جون
ڈونلڈ ٹرمپ کا صہیونی لابی پر بڑا حملہ، کہا یہ صہیونی کسی کے بھی وفادار نہیں ہوتے
?️ 21 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو
جون
عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام
اپریل
اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے واپس بھیجا جائے گا
?️ 30 جولائی 2025اسرائیلی سفیر کو اخلاقی بے راہ روی کی وجہ سےجلد امارات سے
جولائی
اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی نئی کورونا کی قسم کو تشویشناک قرار دیا گیا
دسمبر
اسرائیل کا غزہ پر قبضہ کا منصوبہ غلط سمت میں ایک انتہائی برا قدم ہے: روس
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: روسیہ نے صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کے
اگست