?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ قوم یقین رکھے پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فضائیہ نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ شکست دی۔ 6ستمبرافواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانی کی یاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاعِ پاکستان ہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری بہترین قومی یکجہتی کا عکاس ہے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ 6ستمبرافواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانی کی یاد گار ہے، دشمن نےپرعزم ریاست کے وجود کو للکارا تھا اور پاک فضائیہ نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ شکست دی۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے شہدااور غازیوں کے احسان مند رہیں گے، قوم یقین رکھے پاک فضائیہ کو خطے کےبدلتے حالات کا بخوبی ادراک ہے، فضائیہ، ملکی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،آزادی کے لیے لڑتے تمام کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کواخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کا یقین دلاتا ہوں، پاک فضائیہ عظیم مقصد پر ہمیشہ پوری اتری ہے، پاک فضائیہ مستقبل میں بھی دفاع وطن کے لیےکوشاں رہے گی، پاک فضائیہ زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔


مشہور خبریں۔
عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے
مئی
قومی صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو
جون
جنوبی کوریا کا آبدوز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے
ستمبر
وفاقی حکومت ملک کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے. احسن اقبال
?️ 17 نومبر 2025شکرگڑھ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے
نومبر
اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس: شہباز گل پر فردِ جرم پھر مؤخر
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز
اپریل
رابی پیرزادہ نے مردوں کو خواتین کا محافظ قرار دیا
?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مردوں
جولائی
کیلیفورنیا میں ہنگامی حالات کا اعلان
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اتوار کو اعلان کیا کہ امریکی
جنوری
چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے تحفظ میں تعاون کیا۔ وزیراعظم
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے
اگست