?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ صرف ذمے داری ہی نہیں بلکہ مقدس فریضہ اور اعزاز ہے، انتہا پسندی، ابھرتے خطرات اور اسلاموفوبیا کے خلاف یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید سعودی عرب شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کی جدوجہد کا ثمر ہے، سعودی عرب اسلامی دنیا میں استحکام، ایمان اور ترقی کی روشن علامت ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سفارتی خدمات کو خراجِ تحسین کرتے پیش ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا انتہائی قریبی دوست ملک ہیں، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات خطے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی میں اینٹر کے امتحانات آج سے شروع
?️ 26 جولائی 2021کراچی(اسچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے
جولائی
برطانوی نرسوں کی بڑے پیمانے پر ہڑتال کی تیاری
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:پورے برطانیہ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں 100000 سے زیادہ نرسیں
دسمبر
غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کے لیے امریکی کانگریس کی نئی لائن
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں 100 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین
مئی
اللہ تعالی کے فضل سے وزیراعظم کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے:عثمان بزدار
?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
اپریل
8 مہینے میں صیہونیوں کو غزہ میں کیا ملا ہے؟
?️ 8 جون 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے غزہ میں اسرائیلی
جون
محبوبہ مفتی، یوسف تاریگامی کی کشمیری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیاقوانین کی مذمت
?️ 26 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
فلسطینیوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا
اگست
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود
اگست