?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (پی ایم ایس ٹی پی) کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
نیول چیف کاکہنا تھا کہ پی ایم ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے، جس کا پارک کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی، اوشین رینیو ایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز ہے جو پاکستان کے بحری وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے، یہ پارک پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا۔
دریں اثنا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور نیشنل ایئرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف اسٹالزکادورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی اور تکنیکی روڈ میپ کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ایئر چیف نے نیشنل ایئرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، پویلین میں اسپیس، سائبر، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، الیکٹرانک وارفیئر کی نمائش کی جارہی ہے جبکہ ایئرو اسپیس ڈیزائننگ، سینسرز اور سمیولیٹرز ڈومینز بھی نمائش کےلیے رکھے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ایئر چیف نے ایئرو اسپیس سیکٹر میں جدت اور ترقی کے لیے مضبوط ماحولیاتی نظام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی اہمیت اور مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیااور نمائش میں شریک غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کا برتاؤ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی
جنوری
عراقی مزاحمت کا صیہونی حکومت کو منھ توڑ جواب
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے
جنوری
شہید نصراللہ کا راستہ جاری ہے/جیت ہماری ہے: نعیم قاسم
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم نے آج پہلی بار حزب اللہ کے
اکتوبر
ابو عبیدہ کی نئی تقریر کے پیغامات؛ نیتن یاہو کے لیے میدان تنگ کرنا
?️ 21 جولائی 2025سچ خبرین: القسام کے ترجمان نے اپنی حالیہ تقریر میں جو ان
جولائی
غزہ میں شکست تسلیم کرنا: میدان جنگ سے داستانوں کی جنگ تک
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں اپنے جرائم کو جائز قرار دینے کے لیے
اگست
اسرائیلی قیدی کا قسام جنگجو کے ماتھے پر فوجی بوسہ
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا کہ غزہ
فروری
صیہونی اخبار کا اپنے اور مزاحمتی تحریک کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت دن
مئی
ٹویٹر پر روس کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسیوں کی سازش ناکام
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ٹویٹر کمپنی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی
جنوری