?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فلسطینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے محبت، وابستگی اور حمایت تاریخ کا روشن باب ہے۔
ہفتہ کو یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے بین الاقوامی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے پیغام کو پاکستان کی قومی پالیسی کا حقیقی ترجمان قرار دیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فلسطینی عوام نے جس عزم، ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ قربانیاں دی ہیں وہ پوری انسانیت کے لیے جذبہ حریت کی مثال ہیں۔ پاکستان اور فلسطین کے تعلقات نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ ان کی بنیاد انسانیت، انصاف اور احترامِ آدمیت جیسے آفاقی اصولوں پر قائم ہے۔
گورنر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم ، جیسے اقوام متحدہ، او آئی سی، آئی سی جے وغیرہ پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مضبوط آواز اٹھائی ہے۔
پاکستان مسلسل غزہ پر اسرائیلی جارحیت، بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام اور انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا آیا ہے۔ ہم فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور فلسطینی علاقوں تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی مدد کو اپنا فرض سمجھا ہے اور آئندہ بھی اس حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
پاکستان فلسطین کے ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور مسلسل ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے کہ ایک دن مجھے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں سجدہ ریز ہونے کی سعادت حاصل ہو۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دنیا کی اجتماعی آواز اور انسانی ضمیر فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور آزادی کا راستہ ہموار کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے علاقائی اقدامات پر ایک نظر
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے مسلح افواج کے اسرائیلی ریاست پر
جون
کورونا وائرس کی اصل وجہ چینی لیبارٹری؛ وائٹ ہاؤس کا دعوی
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی حکومت نے چین کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی کے
اپریل
صیہونی احتجاجی گروہ اسرائیلی صدر کے گھر کے سامنے جمع
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے مطابق، آج ہفتے کو درجنوں صیہونی احتجاجیوں
مئی
بائیڈن انتظامیہ کے لیے تباہ کن خبر
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:جو بائیڈن انتظامیہ میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے
نومبر
مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن جنگ ہوگی:انصاراللہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
مارچ
ایران کے ساتھ جنگ میں نیتن یاہو کا اصلی مقصد کیا ہے ؟
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اورسولا آستا نے مشرق
جولائی
امریکی انسانی حقوق
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ
اگست
پاکستان کا بھارت کی ’خفیہ عالمی کارروائیوں‘ پر تشویش کا اظہار
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے عالمی سطح پر
نومبر