🗓️
چونیاں(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے ،شہدا نے ارض پاک کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اللہ تعالیٰ خوش نصیبوں کو شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہیدکیپٹن فراز الیاس کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے شہید کی والدہ اور اہلخانہ سے ملاقات کی اوراہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہدا زندہ ہیں۔کیپٹن فرازالیاس کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔ قرآن کریم میں ہے شہید کو مردہ مت کہووہ زندہ ہیں،پاک فوج کے شہدا نے ارض وطن کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر شہید کیپٹن فراز الیاس کے گاوں رائے کلاں کو ماڈل ویلیج بنانے کا اعلان کیا اور گاوں کا نام فراز الیاس شہید کے نام سے بھی منسوب کر دیا۔وزیراعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے گاوں کو ماڈل ویلج بنانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔بعد ازاں کیپٹن الیاس فراز کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے چونیاں پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حملے میں شہید ہونے والے دیگر افسران اور جوانوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دئیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانے گی؟
🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف
جولائی
سردیاں آ رہی ہیں؛ان دنوں یورپیوں کا خوف
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:مغرب کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں،یا روس اور ایران
اگست
وفاقی کابینہ کا بھی فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
🗓️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے بھی 2017 میں دیے گئے
مئی
1993 سے 1996 کے دوران جب یہ پراپرٹیز خریدی جارہی تھیں اس میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں
🗓️ 20 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور محسن
ستمبر
آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری مرحلہ، وزیر خزانہ کو اگلے ہفتے معاہدہ طے ہونے کی توقع
🗓️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان،
مارچ
انٹرنیٹ پر دکھائی دینے والے ایرر نمبروں کا کیا مطلب ہے؟
🗓️ 2 اگست 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ پردکھائی دینے والے
اگست
اپنی مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
🗓️ 7 مئی 2021سچ خبریں:شام کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج
مئی
کیا قطبی دنیا صرف مغرب کو فائدہ دیتی ہے؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے اس بات
جون