پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

?️

چونیاں(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے ،شہدا نے ارض پاک کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اللہ تعالیٰ خوش نصیبوں کو شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہیدکیپٹن فراز الیاس کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے شہید کی والدہ اور اہلخانہ سے ملاقات کی اوراہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہدا زندہ ہیں۔کیپٹن فرازالیاس کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔ قرآن کریم میں ہے شہید کو مردہ مت کہووہ زندہ ہیں،پاک فوج کے شہدا نے ارض وطن کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر شہید کیپٹن فراز الیاس کے گاوں رائے کلاں کو ماڈل ویلیج بنانے کا اعلان کیا اور گاوں کا نام فراز الیاس شہید کے نام سے بھی منسوب کر دیا۔وزیراعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے گاوں کو ماڈل ویلج بنانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔بعد ازاں کیپٹن الیاس فراز کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے چونیاں پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حملے میں شہید ہونے والے دیگر افسران اور جوانوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دئیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کی طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے 5 شرطیں

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے طالبان

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا

?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6

امریکہ اور یورپ میں اسرائیل کا زوال؛ صیہونیوں سے دنیا نفرت کیسے ہوئی؟

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے بعد صیہونی حکومت کے حقیقی اور وحشی

ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے حکام سے کامیاب

ترک وزارت خارجہ اردگان کو قائل کرنے میں ناکام

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک خبر رساں ایجنسی اے این کے اے نے رپورٹ کیا

ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 26ویں ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکیل حامد

امریکہ کا رفح پر صہیونی حملے کے حوالے سے موقف تبدیل

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے