?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور سالمیت کے خلاف ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم ملک کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان 1965 کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد میں منائے جانے والے 58 ویں یوم دفاع پر جاری کیا گیا۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، کراچی اور لاہور میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم دفاع و شہدا پر مادر وطن کے لیے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو یوم جذبہ، بہادری، حوصلے اور استقلال کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
یوم دفاع کے حوالے سےقومی یادگار شکرپڑیاں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں اور یہاں یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت کے لیے موجود ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو بھولے نہیں ہیں، وہ اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہم شہداکی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کے مقروض ہیں، اس قرض کی ادائیگی میں جو چھوٹا سانذرانہ ہم پیش کرسکتے ہیں وہ ان کی اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جس کا ذکر علامہ اقبال نے بھی پنے اشعار کے ذریعے کیا، شہادت ایک عظیم رتبہ ہے جس کا اللہ تعالیٰ کےہاں بہت بڑا اجر ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں یادگار پاکستان پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم یہاں مٹی کے ان بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں جنہوں نے قوم کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مشہور خبریں۔
بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل پر فرد جرم 20 جنوری کو عائد ہوگی
?️ 6 جنوری 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں
جنوری
ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب
جولائی
صیہونی پولیس نے جارحیت کہاں سے سکیھی ہے؟برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے آباد کاروں کے خلاف صیہونی پولیس کے
اگست
پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے
ستمبر
مجرم ایک دوسرے کو انعام دیتے ہیں
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی مشین کو روکنے میں عالمی برادری
جولائی
ایران اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتا ہے لیکن ہم خاموش ہیں: سابق مصری اہلکار
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر زراعت نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی
فروری
سعودی عرب میں صیہونی وزیر کی پہلی پیشی
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب
?️ 6 جون 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ
جون