?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی سامان پر مشتمل امداد کی دوسری کھیپ بھیج دی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے جنگ زدہ لوگوں کی امداد کے لیے 7.5 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچانے کے لیے خصوصی ’سی 130‘ طیارے نے آج پاکستان سے اڑان بھری، جبکہ مزید 7.5 ٹن امداد جمعہ (3 جون) کو روانہ کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم ہونے کی حیثیت سے پاکستان نے تنازعات اور آفات کا شکار ممالک کی امداد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کام کیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی مالی امداد میں ادویات، طبی سامان، بستر اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔
اس سے قبل مارچ میں پاکستان کی طرف سے یوکرین کو انسانی امداد کی مد میں 15 ٹن کی پہلی کھیپ سی 130 ہوائی جہاز کے ذریعے نور خان بیس سے بھیجی گئی تھی۔
امداد بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود یوکرینی سفارت خانے کی درخواست پر کیا گیا ہے، انہوں نے ضروری اشیا کی فہرست کے ساتھ امداد کی درخواست کی تھی۔
وزارت خارجہ نے تجویز پیش کی تھی کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو چاہیے کہ یوکرینی سفارتخانے کی جانب سے درخواست میں شامل غیر فوجی اشیا کے انتظام اور ترسیل کا بندوبست کرے۔
وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ایک سمری ارسالی کی تھی جس میں یوکرین کی فوری مدد کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی جھڑپوں میں اضافے کے نتیجے میں لاکھوں پناہ گزین پولینڈ اور دیگر پڑوسی ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں۔
ملک میں تیزی سے خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر یوکرین پہلے ہی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی برادری کو درخواست کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر پاکستان
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم
ستمبر
2021 کی سب سے بڑی کامیابی نیتن یاہو کو ہٹانا تھا:گانٹز
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: سیکڑوں بلیو اینڈ وائٹ کارکنوں کی شرکت کے دوران اسرائیلی
دسمبر
امریکی تھنک ٹینک: بھارت اپنا علاقائی اثر و رسوخ چین کو دے رہا ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے ایک تھنک ٹینک، کونسل آن فارن ریلیشنز نے
مئی
صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں اوباما کا بیان
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اکتوبر
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
امریکہ نے روس کے 300 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی تجویز دی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک برطانوی اہلکار نے گروپ
دسمبر
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست
یمنی عہدیدار: جنوب اور مشرق کے لوگوں کو امریکہ اور انگلستان کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کے المھرہ کے گورنر نے ملک کے جنوبی اور
ستمبر