پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین کا بھی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین کا بھی اہم کردار ہے، وفاق اور تمام صوبوں میں مل کر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے منصوبے جاری ہیں، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کئی اہم منصوبے چلائے جارہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بینظیر بھٹو، کلثوم نواز، بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں تربیت اور تعاون فراہم کرنا ہوگا، پنجاب میں چلائے جانے والے سی ایم ویمن امپاورمنٹ پروگرام کو پی ایم ویمن امپاورمنٹ پیکیج کے طور پر شروع کرچکے ہیں، جب تک ہم خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کے مواقع فراہم نہیں کریں گے، تب تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویمن امپاورمنٹ کو ترقی دینا حکومت کا عزم ہے، تاہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے، خواتین کو امپورٹ، ایکسپورٹ کے شعبوں سمیت مرکزی دھارے میں لاکر ہی ہم پاکستان کو عظیم ملک بناسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں محنت، محنت اور صرف محنت کی ضرورت ہے، ملک میں خواتین کی تعداد 50 فیصد ہے، دیہی علاقوں میں ہماری خواتین اپنے گھر کے مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبے میں کام کرتی دکھائی دیتی ہیں، بالخصوص فصلوں کی بوائی، کٹائی اور مشینری کے استعمال میں بھی وہ مردوں کی طرح کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین گرم سرد موسموں میں بھی مردوں کی طرح کام کرتی دکھائی دیتی ہیں، بڑے شہروں میں دیکھیں، جہاں خواتین آپ کو ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیتی ہیں، شہروں میں ہماری تعلیم یافتہ خواتین کو مزید آگے آنا ہوگا، تاکہ ہم پاکستان کو عظیم ملک بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماؤں کا اولاد کی تربیت میں کردار ہی قوموں کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم ہے، ہمارے نبی کریم ﷺ اپنی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آمد پر اپنی چادر ان کے استقبال میں بچھا دیتے تھے، حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ خود تاجر تھیں، اسلام خواتین کے حقوق کی ترغیب دیتا ہے اور ان کے شرعی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنے پر پابندی نہیں لگاتا۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر بہت بڑا مسئلہ تھا، جب میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ داریاں چھوڑیں تو الحمد اللہ پنجاب کے کسی ایک بھٹے پر ایک بھی بچہ مزدور نہیں تھا، ہم نے 19 ہزار سے زائد بچوں کو اینٹوں کے بھٹوں سے نکال کر اسکولوں تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی حکومت نے پنجاب میں 1122 کا اچھا منصوبہ لانچ کیا، اس کے بعد ہماری حکومت آئی تو ہم نے اسے اچھا منصوبہ سمجھتے ہوئے پورے صوبے تک پھیلا دیا، ہمارے یہاں سیاسی مخالفین کے اچھے منصوبے بند کردیے جاتے ہیں، حالانکہ یہ رجحان نقصان دہ ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان ہی کے وزیر سوتے رہے

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور

حکومت میں پیپلزپارٹی کی عدم شمولیت، کئی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم

?️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی

پوٹن ہوشیار لیکن بائیڈن بہت بیوقوف: ٹرمپ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس

فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی

سعودی عرب کے بعد الجولانی کی اگلی منزل کہاں ہے؟

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا کہ ابو محمد الجولانی آنے

نصراللہ کی شہادت سے امریکی صہیونی سازش ناکام

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

مغربی پٹی میں حماس کے ایک لیڈر کا گھر مسمار

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عناصر نے آج صبح مغربی کنارے کے

کورونا: ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 144 اموات

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے