?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق 18 ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے، اب تک 18امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1815 ٹن ہے۔ سامان روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرنے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔


مشہور خبریں۔
عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے
اپریل
اسلام آباد: عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر
مارچ
حکومت کی معاشی ٹیم ناکام نظر آرہی ہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم
اگست
سوڈان میں فوج اور ملیشیا کے درمیان دشمنی؛ پائیدار امن کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخ نوآبادیاتی دور سے
نومبر
دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی جاری؛ عراق کے خلاف امریکی پابندیوں کا وسیع پیکج
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عراقی ذرائع کے مطابق، امریکہ ملک کی سیاسی، اقتصادی اور فوجی
دسمبر
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
دسمبر
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ
جون