?️
برسلز (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ بلا جواز ہے، ایف اے ٹی ایف میں ایک طبقہ اس کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برسلز میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پربھرپورتعاون کیا، 2018ء میں دیے گئے ایکشن پلان پرپوری طرح عمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں ایک چھوٹا سا طبقہ اس کی ساکھ متاثر کر رہا ہے، یورپی یونین اوردیگرممالک اس سلسلے میں کردار ادا کریں۔ سیالکوٹ واقعہ سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کا کوئی اخلاقی، انسانی جواز نہیں، اس واقعہ کے رونما ہونے سے پاکستان کو ندامت اٹھانا پڑی۔لیکن یہ بھی یاد رہے کہ عدنان بھی اسی مجمعے میں موجود تھا جہاں یہ دلخراش واقعہ ہوا، جس کے کردار کو وزیر اعظم عمران خان نے سراہا اور ان کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا۔
ہمارے آئین اور قانون کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، دین بھی اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعےکےذمہ داران کےخلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثانہ ہیں انہوں نے دیار غیر میں محنت سے اپنی عزت بنائی ہے اور انہوں نے 30 ارب ڈالر ترسیل زر پاکستان بھجوائے۔
ان کا مزید کہنا تھا ایک طبقہ پاکستان سے رقم لوٹ کر باہر چلا جاتا ہے اور دوسرا طبقہ یہاں مزدوری کر کے پاکستان میں رقم بھیجتا ہے، ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کے لیے ایف ایم پورٹل کا آغاز کر دیا ہے، ہم نے اپنے تمام سفراء کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنانے کا درس دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو بچانے کے بعد، اب بی بی کو بچانا ہوگا: ٹرمپ
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ وہ
جون
بزور طاقت خفیہ طریقے سے لائی جانے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ
اکتوبر
سعودی عرب میں صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کی گرفتاریاں
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے
جنوری
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر لگاتار تین حملے
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے سماوہ ، حلہ اور دیوانیہ صوبوں میں امریکی
مئی
بھارت سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے، دفتر خارجہ
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ’نو منی فار ٹیرر‘ وزارتی اجلاس
نومبر
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
امدادی تنظیموں کے ساتھ طالبان کا کیا سلوک ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ
ستمبر
یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 30 جون 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے
جون