?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے بتایا گیا سعودی عرب نے پاکستان کو خصوصی تحفہ دیتے ہوئے اسلام آباد میں فیصل مسجد جیسی ایک اور عالیشان مسجد تعمیر ہوگی، مسجد میں 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے خصوصی تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب بتایا گیا کہ "اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر کی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی حکومت کی طرف سے، اللّٰہ تعالٰی ان کی حفاظت فرمائے ۔
جبکہ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں 80 کنال پر مشتمل جامعہ مسجد ملک سلمان بن عبد العزیز کو اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان سعودی عرب دوستی اور ایمان عقیدہ کے تعلقات کی عظیم مثال ہو گی ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان تین روزہ دورے پر سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی دعوت پر تشریف لے جا رہے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے سیاسی ومذہبی قائدین سے ملیں گے اور عمرہ ادا کریں گے او رمدینہ منورہ میں رسول اکرم ؐ کے روضہ اطہر پر حاضری دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سیاسی و مذہبی قیادت ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے عالمی قانون سازی کے بارے میں بھی عملی اقدامات پر بات چیت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
?️ 22 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں ) معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ
دسمبر
صنعاء کی جانب سے سعودیوں کے جرم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے انسانی حقوق کے وزیر علی
مارچ
سعودی عرب پہلے والا سعودی عرب نہیں رہا؛امریکہ میں سعودی سفیر
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک اور امریکہ
اکتوبر
فارین افرز: آیت اللہ خامنہ ای ایران کو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: فارن افیئرز میگزین کے مصنف نے ایران، چین اور روس
ستمبر
غزہ کی پٹی میں ٹرمپ کی مالا؛ "بشار المصری” کون ہے؟
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنگ کے خاتمے کے
مارچ
غزہ میں جنگ کے منظر نامے کو دہراتے ہوئے نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: دستیاب فیلڈ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی
مارچ
سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت پر عمل درآمد میں 148 فیصد اضافہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال
جنوری
یوکرین کے شہر خارکیف میں دھماکہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے ہفتے کی صبح مشرقی یوکرین
اکتوبر