🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔وزراء کی جانب سے یہ مطالبہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا وزرا نے زوردیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔اجلاس میں برطانیہ کیساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئےایم او یو کی سمری پر تفصیلی بحث ہوئی ، وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کوریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض کیا اور9ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی۔
تفصیلی بحث کے بعد وفاقی کابینہ نے سمری ملتوی کر دی ، وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیاکوچھوڑکرپاکستان کوریڈ لسٹ پربرقراررکھاگیا، برطانیہ کی بتائی گئی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں۔
وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ برطانیہ سے چارٹرجہاز پاکستان آناچاہتا تھا جس کی منظوری مؤخر کردی گئی، امید ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گی۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں کارکنوں کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کی حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ
دسمبر
عراقی پارلیمنٹ کے سربرہ کو کیوں ہٹایا گیا؟
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ سے محمد الحلبوسی کی برطرفی اس
نومبر
اردگان کی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی کے پس پردہ حقائق
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:سیمور ہرش کی رپورٹ کی مطابق جو بائیڈن نے رجب طیب
جولائی
بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہوگا: وزیر خارجہ
🗓️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا
اگست
چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟
🗓️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں
جولائی
مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں
اکتوبر
قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق
🗓️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق
جولائی
اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ
🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ ہوگئے،
اکتوبر