?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعدادبیس ہزار چھ سوسات ہوگئی۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 822 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4 اعشاریہ 80 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 611 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 34 ہزار 566 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 625 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 87 ہزار 109 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 61 لاکھ 30 ہزار 509 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 37 ہزار 775 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 925 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 158 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 988 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 411 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 25 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 927 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 753 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 908 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 273 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین تنازع: ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب نے لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بماری اور حماس کے اسرائیل
اکتوبر
یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: صنعا، صعدہ اور حجہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ
مئی
اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے: وزیر خارجہ
?️ 13 مئی 2021ملتان( سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرزمین فلسطین میں اسرائیلی
مئی
جس ملک کی عوام نے انتخابات کا نام تک نہیں سنا وہ ایرانی انتخابات پر تنقید کرتے ہیں!!!
?️ 19 جون 2021جدہ (سچ خبریں) ایران میں گذشتہ روز صدارتی انتخابات برگزار ہوئے جس میں
جون
دماغی مسائل کے باعث 10 ہزار برطانوی فوجی نوکری سے برطرف
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراق اور افغانستان پر حملے
جنوری
حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ ہے
?️ 22 اکتوبر 2025حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ
اکتوبر
ایران کے جدید میزائل نظام سے اسرائیل میں بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 21 دسمبر 2025ایران کے جدید میزائل نظام سے اسرائیل میں بڑھتی ہوئی تشویش تل
دسمبر
پاکستان کا میڈیا وفد ایران روانہ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلام آباد کے نیشنل جرنلسٹ کلب کے سربراہ انور رضا کی
جون