پاکستان کا قدرتی آفات کی وارننگ دینے والا سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں روانہ کیا جائے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

یہ اعلان اتوار کے روز اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے کیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کی بروقت وارننگ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ یہ زرعی پیداوار کے جائزے اور شہری منصوبہ بندی میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

سپارکو نے بیان میں کہا ہے کہ ’یہ پاکستان کے خلائی اور سائنسی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، یہ سیٹلائٹ ہماری آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی نگرانی کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا‘۔

یہ پیشرفت اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان خلائی سائنس میں گہرے ہوتے تعلقات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

رواں سال مئی میں پاکستان، چین کے خلائی اسٹیشن ٹریننگ پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ملک بنا تھا، اس معاہدے کے تحت دو پاکستانی خلانوردوں نے چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے لیے تربیت حاصل کی۔

ان میں سے ایک خلانورد کو مستقبل میں چین کے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر مشن کا حصہ بنائے جانے کی توقع ہے۔

جنوری میں پاکستان نے اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ مشاہداتی سیٹلائٹ چین کے شمالی شہر جیوکوان سے خلا میں روانہ کیا تھا، اس سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی وسائل کی نگرانی، آفات سے نمٹنے، شہری ترقی اور زرعی بہتری کو فروغ دینا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ اس کا تیار کردہ روور 2028 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر بھیجا جائے گا، اس اقدام کو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک ’اہم پیشرفت‘ قرار دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کس طرح خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی اور آفات سے نمٹنے کے لیے بروئے کار لا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔

بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں

غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار کے مطابق عرب ممالک ایک وسیع منصوبے کے تحت

غزہ کی جنگ کے 600 دن بعد اسرائیل کی متعدد شکستیں

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کو فلسطینی زمینوں پر 77 سال قبل قبضے

سعودی اتحاد نے مآرب میں صنعا کی افواج کی نئی فیلڈ فتوحات کا اعتراف کیا

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: مآرب شہر کے ارد گرد سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں

پاکستانی وزیر اعظم نے اربعین کے موقع پر خصوصی پروازوں کا حکم دیا

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اربعین کے موقع پر، پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ

ماسکو میں دہشت گردانہ پر روس کا ردعمل

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا ایک تقریر میں کہا

اللہ کرے میری شادی میری موت تک چلے، اشنا شاہ

?️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ نے ڈراموں میں عورت پر تشدد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے