?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ سے شام کی سیاسی منتقلی کی مدد کیلئے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندہ عثمان جدون نے 15 رکنی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 سالہ تباہ کن خانہ جنگی کے بعد ملک میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی بحالی، تعمیر نو اور دوبارہ انضمام کو قابل بنانے کے لئے شام پر پابندیوں میں نرمی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
عثمان جدون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کی حکمرانی میں بہتری لائی جائے تاکہ ان اہداف کے حصول کے لئے ٹھوس نتائج سامنے آئیں، پاکستانی مندوب نے کہا کہ حال ہی میں شام کی پیپلز اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد ملک میں سیاسی عمل کے فروغ اور ریاستی اداروں کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
مستقل نمائندہ نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ علاقے جہاں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انتخابات مؤخر ہوئے، وہاں جلد انتخابات کرا نے کے قابل ہو جائیں گے تاکہ پورے ملک میں جامع سیاسی شمولیت ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف ) جو کرد ملیشیاؤں اور دیگر گروہوں پر مشتمل اتحاد ہے اور مرکزی حکومت کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت ایس ڈی ایف کے دستوں کو قومی فوج میں شامل کیا جا رہا ہے۔
عثمان جدون نے کہا کہ مرکزی حکومت کا دائرۂ اختیار ملک کے تمام حصوں، خصوصاً سویدا، حلب اور دیر الزور جیسے علاقوں تک پھیلایا جائے تاکہ وہاں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔
انہوں نے شام کے عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ قومی کوششوں اور عالمی برادری کی لازمی حمایت کے ذریعے شام ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال ملک کے طور پر ابھرے گا۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان شام کے عوام کے خود مختار فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے شامی قیادت میں اور شامی ملکیت والے سیاسی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
ترک سیاست دان کی روس سے منہ موڑنے پر اردگان پر کڑی تنقید
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر
جولائی
لیبیا میں مسلح تنازعات پر عرب لیگ کی تشویش،وجہ؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے ایک بیان میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں
اگست
جون کے اختتام تک پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہوگا، فچ
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے کہا ہے کہ رواں سال
مئی
اسرائیل کا غزہ میں ناکام منصوبہ نیے چہرہ کے ساتھ سامنے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: 19 ماہ سے زائد عرصے سے جاری صہیونی ریاست کے
مئی
صہیونیوں کا اصلی ہدف مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنا ہے: انصار اللہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین
مئی
جنوبی کوریا کی یوکرین کو 130 ملین ڈالر کا امدادی پیکج
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ چو کی یونگ ہو اور یوکرین
مئی
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل
اگست
سینیٹ اجلاس: پیکا ترمیمی ایکٹ پر پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور
جنوری