پاکستان کا اعلی سطحی کثیر الجماعتی وفد لندن پہنچ گیا

بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 9 رکنی اعلی سطحی وفد واشنگٹن اور نیویارک کے کامیاب دورے مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفد کو وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ گشیدگی پر پاکستان کا موقف پیش کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ وفد کے دیگر ارکان میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، چیئر پرسن، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور سابق وزیر برائے اطلاعات و موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئر پرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر،  سابق وزیر تجارت، دفاع اور خارجہ امور، انجینئر خرم دستگیر خان، سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر برائے سمندری امور سید فیصل علی سبزواری اور سینیٹر بشریٰ انجم بٹ شامل ہیں۔
ذرائع کے  مطابق وفد میں 2 سابق سیکریٹری خارجہ، سفیر جلیل عباس جیلانی، جو نگراں وزیر خارجہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور سفیر تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ لندن میں وفد برطانیہ کی پارلیمنٹ کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کرے گا جس میں پاکستان اور جموں و کشمیر پر آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ وفد کے اراکین  فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کی لیڈر شپ و سینئر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
وفد کے ارکان علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے سرکردہ تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بھی وسیع پیمانے پر بات کریں گے۔

مشہور خبریں۔

منظم شیطانی مافیا (7) دنیا کے لیے سعودیوں کا تکفیری دہشت گردانہ ورژن

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:ریاض کے حکمرانوں نے اپنے نظریے کو وسعت دینے اور مغرب

بائیڈن اور سعودی عرب کے بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو کی تفصیلات

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن اور سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز

غزہ میں صہیونی ایجنٹوں کا انجام

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ سے صیہونی فوجی انخلا کے بعد غزہ میں ایسے گروہ

صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 26 اگست 2025قمبرشہدادکوٹ (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام کیسے ہو سکتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری

بحیرہ احمر امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں بن گیا ہے؟

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اپنے تجزیے میں یمن کی مسلح افواج کے

حضورؐ کی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں: وزیراعظم

?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل

دنیا غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے بے بس 

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بین الاقوامی فلکی ناوِ پایداری برائے غزہ کا محاصرہ ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے