?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں نئے باب کا اضافہ ہو گا اور پاکستان ان معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق نگران وزیر اعظم نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے بدھ کو ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں اور پاکستان ان پر عمل درآمد کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی فلک بوس پہاڑوں سے بلند اور گہرے سمندروں سے زیادہ گہری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت پاک چین اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔
چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاکستان کے ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے چین کا پانچ روزہ دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے بیجنگ میں منعقد ہونے والے ’تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون‘ میں شرکت کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے تھے۔
دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین کرنسی سوئپ، چاند کے قطب جنوبی پر ریسرچ اسٹیشن قائم کرنے سمیت دیگر شعبوں سے متعلق 20 معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
دستخط کردہ معاہدوں میں خنجراب سرحد کا سال بھر فعال رہنا، افغان مسئلے پر رابطہ، مسلح افواج کے درمیان قریبی اعتماد اور ہم آہنگی، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات، کرنسی سوئپ، چاند کے جنوبی قطب میں ریسرچ اسٹیشن کے قیام میں شراکت داری، انفرااسٹرکچر، کان کنی، سبز اور کاربن کے کم اخراج کے حوالے سے پیش رفت، صحت، ڈیجیٹل معیشت، ترقیاتی تعاون اور زرعی مصنوعات کی چین کو برآمدات کا احاطہ کیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چین تعاون کو مضبوط اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے رضامند ہے لیکن اس نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ چینی اداروں اور اس میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی جنگی کابینہ سے مشکل ترین سوالات
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم اخبار نے مشترکہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیر
اکتوبر
نگران وزیراعظم، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
اکتوبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست
مصر صیہونی تعلقات میں بحران
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ صیہونی
اگست
الیکشن ہوگئے، اب جیل میں رکھ کر کیا نکالنا ہے؟ فواد چوہدری
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پنڈ دادن
فروری
لاہور میں زبردست مظاہرے اعلی افسروں سمیت 5 افراد اغوا
?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےلاہور میں
اپریل
قدس فورس کے کمانڈر کا فلسطینی مجاہدین کے نام اہم خط
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فور س کے سربراہ نے
مئی