?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وزارت مواصلات سے متعلق آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران پاکستان پوسٹ آفس میں مالی بدانتظامی اور غیر قانونی بھرتیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران پی اے سی نے اس معاملے پر مزید غور کے لیے ایک نئی ذیلی کمیٹی بھی قائم کی۔ منیب عامر پیرزادہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ندیم عباس، خواجہ شیراز اور سلیم مانڈوی والا کو اراکین نامزد کیا گیا۔
آڈٹ حکام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان پوسٹ آفس ڈپارٹمنٹ نے بغیر کسی اجازت کے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) میں متعدد اکاؤنٹس کھولے۔ فنانس ڈویژن نے تین اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری دی تھی، لیکن پوسٹ آفس نے بغیر منظوری کے دو اضافی اکاؤنٹس کھولے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ ’آڈٹ اعتراضات کے باوجود اب تک کوئی محکمانہ کارروائی نہیں کی گئی ہے‘۔
سیکریٹری مواصلات علی شیر محسود نے تسلیم کیا کہ پاکستان پوسٹ آفس کو آپریشنل چیلنجز کا سامنا ہے۔
تاہم، کمیٹی کے چیئرمین نے فنانس ڈویژن اور محکمہ کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کیا۔
جنید اکبر نے پوچھا کہ ’فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسے کبھی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی، جبکہ سیکریٹری کا دعویٰ ہے کہ یہ بھیجی گئی تھی، رابطے کا فقدان کہاں ہے؟‘
کمیٹی نے وزارت خزانہ سے باضابطہ طور پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں پوسٹ آفس میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ 4 ہزار 252 اسامیوں کے لیے اشتہارات جاری کیے گئے، حالانکہ صرف 3 ہزار 938 اسامیوں کو سرکاری طور پر منظور کیا گیا تھا۔
چیئرمین کمیٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ’بھرتی کیے گئے افراد کی طرف سے جمع کرائی گئی زیادہ تر دستاویزات جعلی ہیں۔ نوکریاں بیچ دی گئیں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ حکم امتناع ہے؟‘
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ ’رشوت لینے والے اور دینے والے دونوں قصوروار ہیں، دونوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔‘
پی اے سی نے معاملہ تحقیقات کے لیے نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
4 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا غلط استعمال
کمیٹی نے پاکستان پوسٹ کے 4 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کے غیر مجاز استعمال سے متعلق آڈٹ اعتراضات بھی اٹھائے۔
کمیٹی کے ارکان نے سوال کیا کہ شہریوں سے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیوں کا غلط استعمال کیسے کیا گیا۔
چیئرمین سے سوال کیا کہ ’یہ عوامی فنڈز تھے جو لوگوں نے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے جمع کرائے تھے، آپ ان کو دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا جواز کیسے پیش کر سکتے ہیں؟‘
اس عمل کو ’ڈکیتی‘ کے مترادف قرار دیتے ہوئے، پی اے سی کے اراکین نے احتساب کا مطالبہ کیا۔ خواجہ شیراز محمود نے سوال کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کیا تادیبی اقدامات کیے گئے؟
جواب میں، سیکریٹری مواصلات نے دعویٰ کیا کہ اندرونی تادیبی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور نیشنل بینک کے ساتھ مالی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔
پی اے سی نے اس معاملے پر مزید وضاحت کے لیے این بی پی کے حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
?️ 4 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و
جنوری
اردنی اور ترک عوام کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن اور ترکی کے عوام ایک بار پھر فلسطین کی
اکتوبر
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش
اپریل
الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی
?️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین
جولائی
400 سے زائد امریکی اہلکاروں نے بائیڈن کے خلاف احتجاج کیا
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:400 سے زائد سیاسی تقرریوں اور امریکی سرکاری ملازمین نے جو
نومبر
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال
?️ 22 اکتوبر 2025پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور
اکتوبر
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ — خطرناک مائن اور حماس کا علقمندانہ ردِعمل
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے 20 نکاتی صلح منصوبے کے اندر سیاسی اور سکیورٹی
اکتوبر