🗓️
ریاض (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا واحد ملک ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات اور 44 فیصد سرمایہ کاری کر رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اشتراک جاری رکھنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کے10 فیصد ممالک 80 فیصد ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں مینگروز کے درخت ہیں، 2023 تک ایک ارب مینگروز کے جنگلات لگائے جائیں گے، مینگروز کے درخت سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، 2030 تک پاکستان 60 فیصد کو قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقل کردیا جائے گا، ماحول کے تحفظ کیلئے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔
پاکستان میں غیرملکیوں کیلئے سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی ولی عہد نے سربراہی اجلاس کو گرین انیشی ایٹو سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کو چیلنجز درپیش ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کیا جائےگا،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، سعودی ولی عہد نے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کے لیے فاونڈیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
مشہور خبریں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی فلسطینی عوام کی امداد منقطع!
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں رہنے والے 200000 سے
مئی
عمان کی یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ایک انٹرویو میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کی انصار
فروری
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کر دی
🗓️ 24 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط
نومبر
کیا صیہونی غزہ میں بین الاقوامی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرتے ہیں؟
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج غزہ
اپریل
حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ’ تذبذب ’ کا شکار پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج پھر ہوگا
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی
فروری
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی
🗓️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو ہونے
مئی
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
🗓️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز
جولائی