?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا ، پاکستان نے کورونا کے دوران سخت حالات میں بھی کویتی ائیرلائنز کو اجازت نامہ جاری کیا تاہم پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت میں کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کو کویت کے لئے فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کویتی ائیرلائنز پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ، اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی سول ایوی ایشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق خط میں سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمرشل فلائٹ آپریشنز اور باہمی تعاون دونوں ریاستوں میں تعلقات کے لئے اہم ہے ، پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی درخواست کی لیکن کویت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی جواب نہیں دیا جب کہ پاکستان نے کورونا کے باوجود سخت حالات میں بھی کویتی ائیرلائنز کو اجازت نامہ جاری کیا تاہم پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت میں کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کویتی حکام نے پاکستانی ایئر لائنز کو آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جب کہ کویت کی ایئر لائنز کو پاکستان آنے جانے کی مکمل اجازت ہے اور کویت پاکستان سے پروازیں چلا رہا ہے ، جس کے لیے پاکستان نے دو کویتی ایئر لائنز کویت اور الجزیرہ کو بزنس کی اجازت دے رکھی ہے لیکن پی آئی اے کو اجازت نہیں دے رہا۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا باقاعدہ افتتاح
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اسرائیلی صدر کی موجودگی میں بدھ کے روز
جولائی
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 جولائی 2021سلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر
جولائی
تل ابیب کی کارروائی اسرائیلی سکیورٹی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا: مزاحمت
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج شمالی تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب
اکتوبر
پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے نیا آئینی پکیچ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی
?️ 28 جنوری 2021پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات سے نیا آئینی پکیچ پارلیمنٹ میں
جنوری
اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں:گذشتہ سال 8 اکتوبر سے جب حزب اللہ نے صہیونی دشمن
ستمبر
حماس 7 سالہ جنگ بندی کا خواہاں ہے: اسرائیلی حکام کا دعویٰ
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یدعیوت احرونوت اخبار نے صیونی حکومت کے اعلیٹ عہدیداروں کے
جون
غزہ کی پٹی میں قحط یقینی ہے:اقوام متحدہ
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: خوراک کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
جنوری
پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں
?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں
اگست