🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ غزنوی میزائل زمین سے زمین تک کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ تجربے کا مقصد پاک فوج کے آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔
تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو بھی جانچا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر غزنوی میزائل کی ویڈیو بھی جاری کی۔
کمانڈر اے ایس ایف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو سراہا۔ جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور عکسری قیادت نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو مبارکباد بھی دی۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں پاکستان شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ون اے900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا گیا، شاہین ون اے900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے مشاہدہ کیا تھا ۔
قبل ازیں فروری میں بھی پاکستان نے دفاعی میدان میں کامیابی حاصل کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ کروز میزائل بابر 450 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بابر کروز میزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کے ذریعے کیا گیا۔
چئیرمین نیسکام ڈاکٹر ثمر اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رواں برس فروری کے آغاز پر ہی پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرنے والے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائز کے ذریعے کیا گیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی وہاں موجود تھے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ قیادت نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کا میزائل تجربے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے۔
مشہور خبریں۔
النقب کے سازشی اجلاس پر فلسطینی اتھارٹی کا ردعمل
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے مقبوضہ علاقے النقب میں چار
مارچ
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی صورتحال
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں نے ہفتے کے روز ایک بیان
اکتوبر
کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور نجی پروازوں پر پابندی عائد کردی
🗓️ 23 اپریل 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے بھارت اور پاکستان کی تمام تجارتی اور
اپریل
صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا الزام، احتجاج کی کال دیدی گئی
🗓️ 4 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے قائد محمود خان اچکزئی کے
مارچ
یوکرائن بحران اور آزاد دنیا کا دوغلہ پن
🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن میں پیش آنے والے واقعات نے آزادی اور انسانی حقوق
مارچ
یوم قدس، صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت
🗓️ 7 مئی 2021(سچ خبریں) گزشتہ نصف صدی سے اسرائیل مسلسل فلسطین میں ظلم و
مئی
ہم پوری دنیا کی مشکلات حل کر سکتے ہیں؛امریکہ کا دعوی
🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز اپنے پہلے دن کہا
جنوری
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا دنیا کے لئے نیا پیغام
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ نے منگل کی صبح غزہ کے عوام کے خلاف
اکتوبر