?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے گجرات میں ایک عوامی ریلی کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں دیئے گئے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیانیہ نہ صرف جھوٹا اور گمراہ کن ہے بلکہ اس حقیقت کا بھی عکاس ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ جموں و کشمیر کے زمینی حقائق سے کس حد تک غافل اور لاعلم ہو چکی ہے۔
نریندر مودی نے گجرات میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کسی نہ کسی طرح ’مسئلہ کشمیر کو حل کردیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں سابق بھارتی کانگریس لیڈر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نقش قدم پر چل رہا ہوں، میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سرزمین کی اقدار رکھتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے کشمیر کا مسئلہ حل کیا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو حقیقی معنوں میں خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے تنازع یکطرفہ طور پر حل کرنے کے دعوے کو فریب پر مبنی قرار دیا اور بھارتی قیادت سے کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جس کا حل 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کی تجویز کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے نہ صرف اس خطے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ وہ 9 لاکھ سے زیادہ سفاک قابض فوج کو استعمال کرتے ہوئے وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی ملوث ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے قابل مذمت قبضے کی بہادری کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی جب کہ بھارت نے بدنیتی پر مبنی آبادیاتی تبدیلیوں اور اسلحہ کے ذریعے اپنا وادی پر قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کے مقبوضہ خطے کے دورے اور وادی میں ’معمول کے مطابق صورتحال‘ ظاہر کرنے کے لیے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز تو غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے جذبے کو پست کرسکتا ہے اور نہ وہ ان ہتھکندوں سے دنیا کو دھوکا دے سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مسلسل عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانیت سوز بھارتی مظالم کے حوالے سے اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کے ساتھ ساتھ معصوم کشمیریوں پر وحشیانہ جبر کرنے پر بھی بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرنے اور بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لینے کے اپنے مطالبے کو دہراتا ہے۔
دفتر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا واحد حل کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظورہ شدہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے اور حق خودارادیت کے استعمال کی اجازت دینے میں ہے۔


مشہور خبریں۔
اردن کا امریکہ اور یورپ کو مسجد الاقصی کے بارے میں پیغام
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور متعدد یورپی ممالک
اکتوبر
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ
?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے
جون
صیہونیوں کا افریقی یونین میں شمولیت کا ہدف اپنے وجود کو مستحکم کرنا ہے:حماس
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:حماس کی پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے افریقی یونین کے سربراہ
جولائی
امریکی میڈیا: نیتن یاہو نے صرف اپنی بقا کے لیے غزہ جنگ کو طول دیا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ
جولائی
باجوہ کے ’غیر جانبداری‘ کے وعدے کا اعتبار نہیں، سابق جنرل
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ریٹائرڈ جنرل نے سابق آرمی چیف کے فوج
مارچ
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج
نومبر
نیتن یاہو پر گرفتاری کا خوف طاری
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بعض عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے
مئی
فلسطین کے حوالے سے ملالہ یوسف زئی کی جانب سے غلط الفاظ کا استعمال، پاکستانی صارفین نے خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا
?️ 12 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جو دنیا میں ہونے
مئی