?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ بھارت میں انتہائی زہریلا مادہ کیلیفورنیم رکھنے پر 2 افراد گرفتار ہوئے ، ہر بار ایسے واقعات سے بھارت میں ایٹمی و تابکار مادوں کی سیکیورٹی پر سوال کھڑا ہو گیا ہے ، کیوں کہ بھارت میں پہلے بھی تابکاری مواد کچھ افراد کے قبضے سے برآمد ہوا ، یہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے ، گزشتہ واقعات میں گرفتار افراد نے مواد بھارت سے ہی خریدا ، پاکستان کو ایسے واقعات پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں ملزمان سے مئی اور جون میں سات اور چھ کلو یورینیم پکڑا گیا تھا ، جس کی وجہ سے بھارت میں ایسے مواد کےلیے متوقع بلیک مارکیٹ ہونے کا تاثر بڑھا ہے ، کیلیفورنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے ، اس لیے کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں ، اسی لیے پاکستان ایک بار پھر بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کا تابکاری مواد برآمد ہوا ، جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خریدنے کا انکشاف کیا ، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے 4 تابکاری مواد کے ٹکڑوں میں سے ایک پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کیلیفورنیم ہے جو کہ انتہائی قیمتی بھی مانا جاتا ہے کیوں کہ کیلیفورنیم کے ایک گرام کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 170 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے بیٹے نے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا
?️ 7 جون 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے مقتول سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر
جون
جنین کیمپ میں مسلح تصادم/ ہیبرون میں 15 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامت کاروں کا آج صبح جنین کیمپ میں صیہونی غاصب
فروری
اسرائیلی فوج ایک خطرناک موڑ کی طرف گامزن
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز اطلاع دی
مارچ
ٹرمپ اور پاگل آدمی کی تھیوری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار اقتدار میں آئے
فروری
عراقی کردستان کے لیے خطرناک امریکی منصوبہ
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاست دانوں نے اس ملک کے کردستان علاقے کو ہتھیاروں
جون
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر، سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اس وقت پیٹ کے امراض کی وباؤں کی
مئی
عرب حکمرانو، اپنی شرمناک خاموشی ختم کرو: بحرین
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کی اکثریت کے حقوق
اپریل
حکومت کو قومی اسمبلی میں سبکی، اپوزیشن نے انکم ٹیکس ترمیمی بل کی منظوری روک دی
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جمعرات کو حکومت کو اس
مئی