پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی وزارت خارجہ کے تبصروں کو مسترد کررتے ہوئے  کہا  کہ بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں اور کلبھوشن یادیواس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردیدثبوت شیئر کیے ہیں، بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں اور کلبھوشن یادیواس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے، نئی دہلی کے بے بنیاد دعوے حقائق اورکشمیرتنازعہ کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے آزادجموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانےکیلئےالزام تراشی کرتےہیں، بی جےپی، آر ایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیر پر توجہ دیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز کی تفصیلات

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے پہلی بار صہیونی رجیم کے چینل 12 کے

سعودی عرب میں مسیار کے نام سے خفیہ شادی کا وسیع پیمانے پر بڑھتا رجحان

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:مسیار شادی کی ایک قسم ہے جو ازدواجی فرائض کی پاسداری

مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی، پاکستان کا شدید ردعمل

?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی

عمران خان کی احتجاج کی کال پر پارٹی متحرک، اراکین پنجاب اسمبلی مشاوت کیلئے پشاور طلب

?️ 14 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو

الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق، صیہونی حکومت کی سیاحت

کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق

?️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے  والے 200

طالبان کی ایک بار پھر افغان حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے حج و اوقاف کے وزیر نور محمد

پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے:وزیر داخلہ

?️ 9 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے