?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے ایک روز قبل فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم کی تفتیش کی منظوری دی تھی جس کے بعد پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلیوں کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک اور جنیوا میں موجود پاکستانی مشنز کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل خطے میں بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کرے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق قرارداد پاکستان نے 19 مئی کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پیش کی تھی، جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تنظیم کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
مذکورہ درخواست کے بعد انسانی حقوق کی کونسل کا اجلاس 27 مئی کو ہوا، جس میں فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کی منظوری دی گئی۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قرار داد کو اکثریت رائے سے منظوری ملی، کونسل کے 47 میں سے 27 ارکان نے حمایت میں ووٹ کاسٹ کیا، جس کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
قرار داد میں کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر مشرق وسطیٰ میں ہونے والی انسانی بدسلوکیوں کی ’بنیادی وجوہات‘ کی تفتیش کی ضرورت ہے۔قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملوں کے تناظر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کا ذکر کیا گیا ہے۔
تفتیش کے لیے دی گئی درخواست کا متن پاکستان نے تیار کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ تفتیش کاروں کو فلسطین میں مسلسل اور منظم تشدد، امتیازی سلوک اور جبر کی بنیادی وجوہات کو جاننے کے لیے تفتیش کرنی چاہیے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تفتیش کاروں کو قانونی شواہد اکٹھے کرکے وہاں بدسلوکیوں اور تشدد میں ملوث اور قصور واروں کی شناخت کرنی چاہیے اور ان کا احتساب کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں بعض ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اسلحہ کی منتقلی سے دور رہیں، کیوں کہ اس عمل سے اس بات کا خطرہ رہتا ہے کہ وہ اسلحہ سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوگا۔
مشہور خبریں۔
بھوک ہڑتال کے باوجود صہیونیوں نے فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے روکا
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوجی عدالت نے فلسطینی قیدی خضر عدنان کی
اپریل
یوکرین اب کیا مانگ رہا ہے امریکہ سے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پولیٹیکو نے اطلاع دی ہے کہ جنگ کے دوسرے موسم
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ایک گروپ نے ایک بیان جاری
جون
مشرق وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
اکتوبر
ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 14 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں
مئی
عدلیہ کے خلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضٰی سولنگی
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے
جنوری
ایرانی جوہری معاملے اور ویانا مذاکرات کے سلسلہ میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے اور ویانا مذاکرات
جنوری
آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل
مارچ