پاکستان میں 2022 کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف پرتشدد واقعات میں دگنا اضافہ ہوا، رپورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ’سیف گارڈنگ ہیلتھ اِن کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ سی سی)‘ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف تشدد یا ان کے کام میں رکاوٹ کے واقعات میں دگنا اضافہ ہوا جوکہ بظاہر ملک میں عدم تحفظ کے اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق امریکا میں قائم ادارے ’ایس ایچ سی سی‘ کی گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں 2022 کے دوران پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف تشدد کے 16 واقعات کی نشاندہی کی گئی، جن کی تعداد 2021 میں 7 تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے تقریباً 90 فیصد واقعات میں پولیو کے قطرے پلانے والے ورکرز کے خلاف دھمکیاں اور تشدد رپورٹ ہوا، یہ واقعات ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہیلتھ کیئر ورکرز کی صلاحیت کو کمزور کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

تمام واقعات میں سے تقریباً دو تہائی خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع کے سرحدی علاقوں میں رپورٹ ہوئے، بلوچستان اور سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز پر حملے اور رکاوٹیں بھی رپورٹ ہوئیں تاہم ان کی تعداد نسبتاً کم رپورٹ ہوئی۔

زیادہ تر واقعات میں پولیو ورکرز کے خلاف ویکسینیشن مہم کے دوران یا ان کے گھروں پر دھمکیاں یا تشدد ہونے کی شکایتیں رپورٹ ہوئیں، اس کے برعکس سندھ میں صحت اور ڈینٹل کلینکس میں 2 واقعات پیش آئے۔

حفاظت کے لیے ویکسینیشن مہم کے عملے کے ساتھ حفاظتی گارڈز یا پولیس اہلکار اکثر موجود ہوتے ہیں، 2022 کے دوران اس طرح کے 8 محافظوں کو قتل، 15 کو زخمی اور 2 کو اغوا کر لیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور نتیجتاً ویکسینیشن مہم میں خلل پیدا ہوا، رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ریکارڈ شدہ واقعات کی تعداد اصل تعداد سے کم ہے۔

حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں حصہ لینے والے ہیلتھ ورکرز کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران آئے روز تشدد اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر یہ واقعات عام طور پر رپورٹ نہیں کیے جاتے۔

قدامت پسند دیہی علاقوں اور بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غلط معلومات کی وجہ سے ویکسین سے ہچکچاہٹ اور اس کے خلاف پروپگینڈے کے سبب پولیو کے خاتمے کی مہم کو واضح دھچکا لگا۔

علاوہ ازیں پاک-افغان سرحدی علاقوں میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات، سیکیورٹی خدشات اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں کے دوبارہ سر اٹھانے کے سبب 2022 کے دوران پولیو ویکسینیشن مہم متاثر ہوئی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے آئی پی پیز کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مسترد کر دیے

?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)

حماس نے مصر کے جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کیا 

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کی ایک اشاعت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف

عمران خان کی نااہلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآرٹیکل 63

ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی

امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت 290 روپے 86 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے

عراق کا امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک عراقی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے