?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی سطح پر مضبوط ہم آہنگی قائم کی گئی ہے، ڈیجیٹل بنک اور فِن ٹیک ادارے مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں وزارتِ خزانہ میں اینٹ انٹرنیشنل اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بنک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کہی، وفد میں اینٹ انٹرنیشنل ) Ant International )کے صدر اور اینٹ گروپ کے سینئر نائب صدر ڈگلس فیگن، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیئرمین عرفان وہاب خان اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب خان شامل تھے۔
ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، کیش لیس نظام کی توسیع اور مالی شمولیت کو آگے بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی سطح پر مضبوط ہم آہنگی قائم کی گئی ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ادائیگیوں کے نظام اور سرکاری لین دین کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اہم شعبوں پر واضح اہداف کے ساتھ کام جاری ہے، تاکہ کیش پر انحصار کم ہو اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکس اور فِن ٹیک ادارے مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، خاص طور پر ان طبقات کے لیے جو اب تک رسمی بینکاری نظام سے باہر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ چھوٹے کسانوں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے قرضوں اور مالی سہولیات کی فراہمی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کلیدی اہمیت رکھتے ہیں،حکومت زرعی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل حل کے ذریعے رسائی اور شفافیت بڑھانا چاہتی ہے۔
ڈگلس فیگن نے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اینٹ انٹرنیشنل اور اینٹ گروپ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ گروپ چین اور دیگر ایشیائی ممالک میں حاصل کیے گئے تجربات، ٹیکنالوجی اور مہارت کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینک کا لائسنس ملنا ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں، کیش لیس لین دین اور جدید مالی خدمات کے فروغ میں مزید تیزی آئے گی۔
وزیرِ خزانہ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ملکی قرضہ جاتی نظام میں تنوع لانے اور ریٹیل سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عام شہریوں کو محفوظ اور قلیل مدتی سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں، جس سے نظام میں شفافیت بڑھے گی اور نجی شعبے کے لیے مالی گنجائش پیدا ہو گی۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیئرمین عرفان وہاب خان نے آگاہ کیا کہ ان کا ادارہ اب ادائیگیوں کے نظام سے آگے بڑھ کر بچت، سرمایہ کاری اور دیگر مالی خدمات کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کی مالی آگاہی اور اعتماد میں اضافہ اس سفر کا ایک اہم جزو ہے، جس کے لیے مسلسل تعلیم اور سادہ ڈیجیٹل مصنوعات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
وفد نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے مالی خدمات کی رسائی نہ صرف آسان بنائی جا سکتی ہے بلکہ اس سے رسمی معیشت کو بھی تقویت ملتی ہے۔ ملاقات میں ورچوئل اثاثوں اور نئی مالی ٹیکنالوجیز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد ابھرتے ہوئے مالی شعبوں کو مناسب ضابطہ کاری کے تحت لانا ہے، تاکہ خطرات کا بہتر انتظام، صارفین کا تحفظ اور جدت کے مواقع یکساں طور پر ممکن بنائے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان آبادی کی صلاحیت اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی کو قومی ترقی کے لیے بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ کلی معیشت کے استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ کے فروغ، توانائی کے شعبے میں بہتری اور سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ استحکام کے بعد اگلا بڑا ہدف پائیدار معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ ڈگلس فیگن نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ڈیجیٹل فنانس کے فروغ سے ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایزی پیسہ کی جانب سے کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگیوں اور مرچنٹ ڈیجیٹلائزیشن کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، تاکہ صارفین اور کاروباری طبقے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کو روزمرہ معمول بنایا جا سکے۔
تاہم، انہوں نے بایومیٹرک تصدیق اور رجسٹریشن کے اخراجات سے متعلق عملی خدشات بھی اجاگر کیے اور کہا کہ ان امور میں توازن پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ڈیجیٹل نظام میں شامل ہو سکیں۔ ملاقات کے اختتام پر فریقین نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، مالی شمولیت، سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔ وزیرِ خزانہ نے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان پر غور کیا جائے گا تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کا سفر مزید تیز اور موثر بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور کا قتل، حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا
?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل
جون
پارلیمانی انتخابات میں عراقیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت؛ 20سال بعد کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے پارلیمانی انتخابات میں 20 سال بعد عراقیوں کی تاریخی
نومبر
امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے آغاز سے ہی ناکام تھا: گورباچوف
?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف نے افغانستان میں 20
اگست
توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
اکتوبر
وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے
?️ 15 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کی
اپریل
آئی ایم ایف کا نواں اور دسواں جائزہ ایک ساتھ ہوسکتا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بین
دسمبر
ہم کسی بھی طرح حزب اللہ پر قابو نہیں پاسکتے:صہیونی میڈیا
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی مظاہرین کے ہاتھوں کنیسٹ کی جانب جانے والی سڑکیں بند
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف
مارچ