?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ انشاء اللہ نومبر میں غیر ملکیوں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر عائد پابندی ختم کر جائے گی، اگلے ماہ تک کرونا ویکسی نیشن مہم کی بدولت مملکت میں اجتماعی مدافعت حاصل کر لی جائے گی۔
بلال اکبر کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک اور بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت کے ساتھ مل کر ایگزٹ ری انٹری ،اقامہ ختم ہونے والے افراد کے مسائل کے ساتھ پاکستان سے فلائٹس بحال کرنے کے معاملے حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی حکومت نے مخصوص غیر ملکی سعودی اقامہ ہولڈرز کیلئے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔ سعودی حکومت نے سفری پابندی کی فہرست میں شامل ممالک میں پھنسے مخصوص سعودی اقامہ ہولڈرز کو براہ راست مملکت واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر سعودی حکومت نے صرف شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر ملکی ملازمین کو مملکت واپسی کی اجازت دی ہے۔
اسکول، کالجز، جامعات اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں سے وابستہ وہ تمام غیر ملکی ٹیچرز اور دیگر ملازمین جن کا تعلق سفری پابندیوں والی فہرست میں شامل 10 ممالک سے ہے، انہیں اب سعودی عرب کی براہ راست پروازوں کے ذریعے واپسی کی اجازت ہے۔ یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ایسے غیر ملکی اقامہ ہولڈرز جنہوں نے تاحال کرونا کی ویکسین نہیں لگوائی، انہیں سعودی عرب واپسی کی اجازت تو ہوگی، تاہم مملکت پہنچنے کے بعد انہیں ناصرف 14 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا ہو گا، جبکہ اسی دوران انہیں سعودی حکومت کی منظورہ شدہ کوئی بھی کرونا ویکسین بھی لگوانا ہو گی۔
یہاں واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے کئی ماہ قبل پاکستان، بھارت، ترکی، انڈونیشیا، مصر، برازیل، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے باعث پاکستان چھٹی پر آئے ہزاروں محنت کش پاکستانی سعودی اقامہ ہولڈرز اپنا روزگار چھن جانے کے خدشات سے دوچار ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے صرف ان غیر ملکیوں کو مملکت واپس آنے کی اجازت دی جو سعودی عرب میں کرونا ویکسی نیشن کروانے کے بعد بیرون ملک گئے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن پر دستخط ہو گئے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اورروس کے درمیان کراچی
جولائی
کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا
جون
صہیونیوں کا فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:مغربی پٹی کے شمال میں صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ دیواروں
اگست
وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا
فروری
تل ابیب کا اسرائیلی سفارت کاروں کو خوفناک انتباہ
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایران
اکتوبر
چوروں کا سردار
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے محمد بن سلمان کی ملکی اور خارجہ
جنوری
عرب پارلیمنٹ غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے خواہاں
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے غزہ کے بعض علاقوں سے قابض فوج کے
اپریل