?️
کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاﺅنٹ رکھنے والے پاکستانی پاکستان میں مشرق ڈ یجیٹل بینک میں اکاﺅنٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او ( احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے رہنما شریک ہوئے.
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے چیئرمین ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی وژنری قیادت نے خطے کی بینکنگ کو نئی جہت دی ہے اور مشرق ڈ یجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا سینئر وائس چیئرمین پی بی اے یوسف حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر رہا ہے، اور الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے.
مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد نے کہا کہ بینک کا ہدف ہے کہ یہ دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہو، جب کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اب آسانی سے اپنے ملک میں اکاﺅنٹ کھول سکیں گے اور مفت ترسیلات بھجوا سکیں گے گروپ سی ای او احمد عبدالال نے کہا کہ مشرق بینک اپنے صارفین کو ریئل ٹائم ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرے گا اور پاکستان میں ڈیجیٹل انکلوژن کے سفر کو آگے بڑھائے گا گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن کو 2028 تک 67 فیصد تک لے جایا جائے گا، ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے 40 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بینکوں کو اجازت دی گئی ہے اور ان میں مشرق بینک نے لانچنگ کر دی ہے.
وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں 450 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جن میں 45 فیصد خواتین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت میں بہتری آئی ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ 22 سال بعد سرپلس میں گیا ہے، مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے مشرق ڈیجیٹل بینک کو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے یاد رہے کہ پاکستان میں مشرق بینک کے آپریشنز کے آغاز کا افتتاح 16 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا تھا.


مشہور خبریں۔
کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سعودی عرب کی ناکامی
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: بلومبرگ نیوز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے
اپریل
غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: ایک مصری ڈاکٹر، جو جنگ کے پہلے دنوں سے غزہ
اپریل
ایرانی انقلاب نے عالم اسلام کی بنیادیں مضبوط کیں: پاکستانی مفکر
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی امور کے ماہر اور پاکستان میں نوجوانوں
فروری
غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
?️ 21 اکتوبر 2025غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
اکتوبر
سبطین خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
?️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے
جولائی
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل
’مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت وطن واپس لوٹ کر عوام کا سامنا کرے‘
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی زیرِ قیادت مخلوط حکومت (پی
ستمبر
اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
اگست