?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔
اپنے بیاں میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد نے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں۔ یہ تعداد ملک بھر میں یومیہ ویکسی نیشن کی اب تک سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 شہری ویکسین کی خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر سے بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس اوپیز سے پر عمل کریں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں تا کہ اس موذی وبا سے جان چھڑائی جا سکے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کمشنر آفس لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور ایس اوپیز، ویکسین لگوانے کیلئے اقدامات کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں بغیر ویکسی نیشن شہریوں کیخلاف مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈ ایکٹ لگایا جائےگا۔
یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسی نیشن آنے والے شہریوں کو چیک کیا جائے گا اور گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اِن ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی اور آؤٹ ڈور میں مقررہ تعداد کو چیک کیا جائے گا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غلفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔
ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی۔ ٹرانسپورٹ ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہم بند کی جائے گی۔دکان ، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی۔شاپنگ مالز ہر سر بہمر کیے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
مارچ
قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے
اپریل
اردگان کی جیت کے 5 اہم اسباب
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے اختتام اور موجودہ صدر کی جیت
مئی
دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا، ماہرہ خان
?️ 4 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے
اکتوبر
یوکرین کی جنگ نے مغربیوں کی انسان دوستی کو ظاہر کیا
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے
جنوری
برطانیہ پر اسرائیل کے جنگی جرائم میں حصہ لینے کا الزام
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیمیں یروشلم پر قابضین کو ہتھیاروں کی مسلسل
دسمبر
چینی سپلائی پر ضرورت سے زایدہ انحصار کی وجہ؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی حکام نے چند ہفتے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ
اکتوبر
10 میں سے 9 امریکی ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ
مئی