?️
اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام کا کہنا ہے کہ ہم ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اپنے ملک کا مکمل دفاع کا حق رکھتے ہیں اور یہ حق محفوظ ہے، بھارت کو روکنے اور شکست دینے کے لیے جو بھی ہو سکا کریں گے۔
جنرل اسمبلی کی اسلحے اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات سے متعلق فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں اقوامِ متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل اور دونوں ملکوں کے درمیان روایتی، جوہری اور اسٹریٹجک فوجی توازن کو برقرار رکھ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیریوں اور اپنی 20 کروڑ مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہے، پاکستان اور دیگر پڑوسیوں کے خلاف بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کو ہتھیار دینے والی ریاستوں کو علم ہونا چاہیئے کہ 70 فیصد بھارتی ہتھیار اور افواجِ پاکستان کے خلاف تعینات ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام پاکستان اور بھارت میں تنازعات کے حل سے ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال اور وہاں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں اب بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔
منیر اکرم نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں مصروفِ عمل رہنا چاہیئے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر خونریزی ہونے سے روکی گئی ہے، کابل پر زور دیتے ہیں کہ عالمی ایجنسیوں کو کام کرنے کی اجازت دے، افغان حکومت یو این ایجنسیوں کو رسائی دے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے، 18 ملین افغانوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے، افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی کی ضرورت ہے، داعش اور القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں پیر جمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ افغانستان کے مستقبل کا تعین اس کے لوگوں کو کرنا چاہیئے، افغانستان میں جامع حکومتی ڈھانچہ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ افغان سر زمین کو دوسرے ممالک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیا جائے۔
اپنے خطاب میں منیر اکرم کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں قدم جمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان مہاجرین کے لیے پائیدار مالی مدد فراہم کرے۔


مشہور خبریں۔
ہفتہ وارمہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے
اکتوبر
اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کی بھاری قیمت ادا کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کا میڈیا مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے متضاد
دسمبر
نوشکی اور پنگجور میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کو ناکام بنایا
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس
فروری
میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم، درجنوں بچوں کا قتل عام کردیا گیا
?️ 2 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم کے بارے
اپریل
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 2 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ
اگست
عراق مں ایک بار پھر امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کردیا گیا
?️ 27 جون 2021بغداد (سچ خبریں) العالم کے نامہ نگار نے نے عراقی کردستان کے
جون
بہاولپور: 8 سالہ بچی کے ریپ کا الزام ثابت، مجرم کو سزائے موت
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)بہاولپور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8سالہ بچی کے
مارچ
فرانس کو 1961 کے قتل عام پر معافی مانگنی چاہیے:الجزائری تنظیم
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ نے اکتوبر 1961 میں فرانسیسی فوجیوں
اکتوبر