پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے اور پاکستان ماحولیاتی چینلج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے گھر کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، بادل پھٹنے، فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں بھی سیلاب سے سیکڑوں اموات اور املاک کو نقصان پہنچا، اس سیلاب سے 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ پاکستان کا گرین گیسوں کے اخراج میں بہت ہم کم حصہ ہے۔

تقریب کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی پر طلبہ میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کی گئیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور برطانوی حکومت کے پالیسی بنانے پر معاونت کے مشکور ہیں، نئی پالیسی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون اختر کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے صوبائی حکومت سے مشاورت کرکے جو پالیسی لانچ کی ہے، اس کے ذریعے سیکڑوں طلبہ کو کسی سفارش پر نہیں بلکہ ان کی محنت پر انہیں یہ بائیکس فراہم کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا تھا کہ نئی انرجی وہیکلز پالیسی انڈسٹری کی جدت میں اہم کردار ادا کرے گی، پالیسی سے روزگار کے وسیع موقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹریکل وہیکل پالیسی سے پیٹرولیم کی کھپت میں نمایاں کمی ہوگی اور آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی جب کہ سبز انقلاب پاکستان کا روشن مستقبل ہے، ہم صاف اور سر سبز ملک کے طور پر اپنی شناخت دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

ہارون اختر کا کہنا تھا کہ نئی انرجی وہیکلز پالیسی کا اجرا خواب کو حقیقت میں بدلنے کا دن ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت ہماری مشترکہ کاوشیں آج ثمر آور ثابت ہوئیں، عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے انرجی وہیکلز پالیسی تشکیل دی گئی۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری میں

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز کہا

بجلی کا ونٹر پیکیج گھن چکر، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 9 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی

صیہونی میڈیا: یمنیوں نے اسرائیل کی معیشت کو 2 سال سے مفلوج کر رکھا ہے

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اقتصادی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف

بائیڈن کے لیے مشرق وسطیٰ کے سفر سے پانچ پیغامات

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:   مغربی ایشیا کے اپنے پہلے دورے میں، امریکہ کے 46

اسلام آباد: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے وفد کی ایک گھنٹے طویل ملاقات

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے

کیا یورپ یوکرین میں جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا ہے؟

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ گزشتہ دہائی کے سب سے اہم جغرافیائی

برطانیہ کے سرکاری نقشوں میں پہلی بار فلسطین کا نام شامل

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: تاریخ ساز اقدام کے طور پر، برطانیہ کی حکومت نے

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے