پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا:انوار الحق کاکڑ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کے دورے پر موجود نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

فلسطینی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قابض صیہونی فوجوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام و نسل کشی پر اظہار افسوس کیا۔

نگران وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا۔

صدر محمود عباس نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

غزہ کی خطرناک صورتحال پر غور کیلئے آج ریاض میں عرب سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد

فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں

حکومت کی مشکلات میں اضافہ

?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی

شمالی غزہ میں صیہونیوں کی بربریت پر انصار اللہ کا شدید ردعمل

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے غزہ

نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلے سے روک دیا

?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے

فلسطینی بستیوں کی توسیع سے غافل نہیں ہیں

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع نے تل ابیب

حماس کے ہاتھوں 35 اسرائیلیوں گرفتار

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ریڈیو اور اس حکومت کے چینل 12 نے

چیٹ جی پی ٹی کا انسٹاگرام اور ایکس کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے