?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیرقانونی افغان تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجنے کے لیے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور دہشتگردوں میں فرق رکھنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سخت اقدامات عام شہریوں کے خلاف نہیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف اٹھائے جانے چاہئیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کوئی بھی پالیسی بناتے وقت عوام اور دہشتگردوں کے درمیان فرق کرنا چاہیے، اگر آپ عوام کے خلاف جائیں گے تو آپ اپنا ہدف کبھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی افغان تارکین وطن کی وطن واپسی کے حوالے سے نگران حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے۔
حکومت نے ابتدائی طور پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن کو 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا انتباہ دیا تھا، تاہم اب وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق حکام نے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور رجسٹرڈ افغان شہریوں کو بھی ملک بدر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات (9 نومبر) کو سینیٹ میں بھی اس معاملے پر بحث ہوئی جہاں نگران حکومت کے فیصلے پر ایوان منقسم نظر آیا۔
دریں اثنا دفتر خارجہ نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی فیصلے پر کی جانے والے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔
تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے عمل میں شامل عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان سے جانے والے غیر قانونی افغان شہریوں کا نادرا کے ذریعے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے، جسے مستقبل کے استعمال کے لیے محفوظ رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے نادرا ملک چھوڑنے والے ہر غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا محفوظ کر رہا تھا، تاہم بعد میں حکومت نے خواتین اور 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو استثنیٰ دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا ڈیٹا بیس افغان سٹیزن کارڈ کے موجودہ ریکارڈ اور رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز کے ثبوت کے ساتھ رکھا جا رہا ہے، غیر قانونی تارکین وطن کے پاس دونوں نہیں ہیں۔
وطن واپسی سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کے لیے درکار کارروائی میں شامل ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ سب مستقبل کے لیے کیا جا رہا ہے۔
جب اس ریکارڈ کے مستقبل کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے متعدد استعمال ہوسکتے ہیں جو پہلے انفرادی پروفائلز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ممکن نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب چونکہ ان لوگوں کی تصاویر اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر ڈیٹا محفوظ رکھا جا رہا ہے تو ہم کم از کم مستقبل میں کسی بھی واقعے کی صورت میں مجرموں کی شناخت کر سکیں گے۔
حکام نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی گزشتہ روز بھی جاری رہی، ایک ہزار 136 مرد، 810 خواتین، ایک ہزار 453 بچے اور ملک بدر کیے جانے والے 206 افراد سمیت 3 ہزار 605 غیرقانونی تارکین وطن گزشتہ روز سرحد عبور کر کے افغانستان چلے گئے۔
17 ستمبر سے اب تک تقریباً 2 لاکھ 18 غیرقانونی تارکین وطن طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے واپس جا چکے ہیں، جن میں 56 ہزار 569 مرد، 43 ہزار 769 خواتین اور 99 ہزار 680 بچے شامل تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ مانسہرہ سے تقریباً 51 اور چارسدہ سے 40 افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، گزشتہ روز پشاور کے ہولڈنگ ایریا سے افغانستان چلے گئے۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ جرائم کی پاداش میں قید 2 پاکستانی شہری بھی غیر قانونی تارکین وطن کے گروپ کے ساتھ بارڈر پہنچے گئے تھے اور افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں ایک مرد پنجاب سے اور دوسرا آزاد کشمیر سے تھا، ان کی انگلیوں کے نشانات نادرا کے موجودہ ریکارڈ سے مماثل ہونے کے بعد وہ اپنی کوشش میں ناکام رہے اور انہیں متعلقہ علاقوں میں واپس بھیج دیا گیا جہاں سے وہ آئے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور شخصیت کشی کرنے سے نیتن یاہو کا مقصد کیا ہے؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا پر کیچڑ اچھالنے کا منصوبہ 126
فروری
وزیر داخلہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمدآج ایک روزہ سرکاری دورے
مئی
’صلاح الدین ایوبی‘ کا کراچی میں پریمیئر، ’اگلے سیزن میں پاکستانی اداکار بھی شامل ہونگے‘
?️ 19 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر صلاح الدین ایوبی
نومبر
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا یوٹیلیٹی اسٹورز سے برطرفیوں پر وزیر صنعت کو نوٹس
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و
فروری
چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر مملکت کے امور انجام دیں گے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات روانہ ہونے
اکتوبر
یمن کے خلاف صیہونی حکومت کے مضحکہ خیز دعووں کی تکرار
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر "یسرائیل کاتس” نے یمن کے خلاف
مئی
میں نیتن یاہو کو مار ڈالوں گا: صیہونی پائلٹ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پائلٹ زئیف راز جنہوں نے 1981 میں عراقی
فروری
ترکی ایران کی حمایت کیوں نہیں کر رہا؟ ترکی کے سابق وزیر اعظم کا سوال
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے سابق وزیر اعظم احمد داود اوغلو نے حکومت کی
جون