پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ازبکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دو تین معاہدے کرنے جارہے ہیں جس سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور آمد و رفت میں اضافہ ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی خطے کے ساتھ روابط بڑھیں، یہاں پاکستان کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ افغانستان کی تمام لیڈرشپ کے ساتھ رابطے بڑھیں، ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہماری جستجو جاری ہے، امید ہے اس میں مثبت پیشرفت ہو گی، بنیادی ذمہ داری افغانوں پر ہے، ہم تو سہولت کاری کر رہے ہیں، ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات جمعہ کو متوقع ہے تاہم بھارتی وفد کے ساتھ ملاقات کا کوئی چانس نہیں ، بھارتی وفد دوشنبے میں بھی موجود تھا، ان سے کوئی نشست یا ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے بارے میں ان کا رویہ یہی رہتا ہے تو ان سے کیا بات کریں، بھارت تو چاہے گا کہ کوریڈور دلی تک جائے لیکن دلی کا راستہ سرینگر سے جائے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات واپس لے، تب ہی اس سے بات ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور

🗓️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون

خطے میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج کے بارے میں شام کا انتباہ

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت، فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کردی

🗓️ 17 اپریل 2021رام اللہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے

FATF اجلاس میں آج پاکستان کی قسمت کا ہوگا فیصلہ

🗓️ 24 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  FATF کے  تین  روزہ ورچوئل اجلاس  کے  آج آخری

ستمبر میں ملکی قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہو کر 65.7 فیصد رہ گیا

🗓️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں اور جی

ریاض اور تل ابیب کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ مذاکرات

🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: فوج پر مبنی ویب سائٹ StrategyPage نے بین الاقوامی سفارتی ذرائع

کرم تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے معاہدے پر دستخط کردیئے

🗓️ 28 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار میں کرم تنازعہ کے

قومی اسمبلی میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ

🗓️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے ایک بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے