🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی مجلے دی ڈپلومیٹ نے لکھا ہے کہ پاکستان کو عسکری محاذ کے ساتھ سفارتی میدان میں بھی بھارت کے خلاف کامیابی ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جریدے ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ بھی پاکستانی موقف کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا، پاک چین دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے باعث شرمندگی ہے، بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔
جریدے کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاک فوج کی حکمتِ عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے
🗓️ 3 مئی 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف
مئی
آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں
دسمبر
صہیونیوں کا غزہ پر خشکی اور سمندر سے حملہ
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں
اپریل
ٹرمپ اور شام کے بارے میں تجاویز
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومت کے عہدیداروں
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛امریکی اتحاد کی تصدیق
🗓️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اامریکی اتحاد کے ترجمان نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے قطر کی کوشش
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی
جنوری
یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت
نومبر
اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ
🗓️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے
مئی