?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھرپور ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کے لیے گارڈیولا کی حمایت پر صیہونیوں کا غصہ اور تشویش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
جون
عراق میں امریکی فوج پر ایک اور حملہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں،
مارچ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کو غیر معمولی خط
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے صدر
دسمبر
امریکہ فلسطینیوں کی غصب کردہ رقم کو فوری طور پر واپس کرے، امریکی کانگریس کے 150 ارکان کا حکومت سے اہم مطالبہ
?️ 29 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے 150 ارکان نے امریکی حکومت سے
جون
یوکرین کے ڈرون نے ڈرزہبا آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے گذشتہ شب بیلاروس
اگست
اوگرا کی ڈیزل اسٹاک محدود ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے محدود اسٹاک
نومبر
خطے میں نئی جنگ کا آغاز انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ شیری رحمان
?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا
جون
بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین معاملہ، دہلی ہائیکورٹ نے اہم حکم صادر کردیا
?️ 27 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا
اپریل