?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان کے لیے موجودہ جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنس (جی ایس پی) میں 2027 تک توسیع کے حق میں ووٹ دیا، جس کے تحت یہ ممالک یورپی منڈیوں میں بغیر یا کم ڈیوٹی پر اشیا برآمد کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین پارلیمنٹ نے جاری بیان میں بتایا کہ یورپی یونین کونسل میں جون میں نئے قوانین پر مذاکرات معطل کرنے کے بعد پارلیمان میں جی ایس پی اور جی ایس پی پلس کی توسیع کے حق میں 561 ووٹ اور مخالفت میں 5 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 2 اراکین نے ووٹ نہیں دیا۔
رواں برس ستمبر میں یورپی یونین کی تجارتی کمیٹی آئی این ٹی اے نے 60 ترقی پذیر ممالک کے لیے جی ایس پی اسکیم میں توسیع کی منظوری دی تھی۔
نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستانی برآمدکنندگان یقینی طور پر اپنی مصنوعات یورپی یونین کی منڈیوں میں فروخت کر سکیں گے، اور یورپ پاکستانی برآمدکنندگان کی بڑی منڈی ہے، مزید کہا کہ جی ایس پی کی تمام اسکیموں میں 4 سال کی توسیع کی گئی ہے۔
نگران وزیر کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر سب کی بہتری کے لیے اسکیم کے تحت پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں، مزید کہا کہ پاکستان تمام تر ذمہ داریوں اور یورپی یونین کی 27 کنونشز پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کرے گا۔
یورپی یونین کی سفارتکار برائے پاکستان رینا کیونکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا کہ 2023 کے اختتام پر اس میں توسیع کی تجویز دی گئی ہے، یہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی کارکردگی سے منسلک نہیں ہے، یورپی یونین ممالک جلد ہی فیصلہ کریں گے اور نگرانی جاری رکھیں گے۔
ایک اور پوسٹ میں رینا کیونکا نے کہا کہ یورپی یونین کی ٹیم کے ساتھ میں نگران وزیر گوہر اعجاز اور حکومت پاکستان کی جی ایس پی پلس کی تمام ذمہ داریوں کا اعادہ کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، وہ 27 کنونشز پر عملدرآمد کا حوالہ دے رہے تھے، جس کا تعلق محنت، انسانی حقوق، سیاسی حقوق، آزادی صحافت سے ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ جی ایس پی قواعد رواں برس کے آخر میں ختم ہو رہے ہیں، نئے قوانین کی تشکیل کے لیے جنوری 2023 میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ اور رکن ممالک کی کونسل کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔
جون میں بات چیت روک دی گئی تھی کیونکہ پارلیمنٹ اور رکن ممالک کی پوزیشن کے درمیان فرق تھا، جس کے نتیجے میں موجودہ قوانین میں توسیع کی گئی۔
ہیڈی ہوٹالا کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مسودہ میں صرف تاریخ میں 31 دسمبر 2027 تک توسیع کی تبدیلی کی گئی ہے، اس کے بعد یورپی پارلیمنٹ اور رکن ممالک کے درمیان نئے قوانین پر اتفاق کے لیے زیادہ وقت ہوگا۔
ہیڈی ہوٹالا نے پلینری کے دوران بتایا کہ اس طوالت اور توسیع کے ساتھ تیزی سے اور مؤثر طریقے سے نمٹتے ہوئے پارلیمنٹ اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جی ایس پی قواعد کی جاری نظر ثانی پر کونسل اور پارلیمان کے درمیان اتفاق تک نہ پہنچنا توسیع کا نتیجہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 2 اہم مسائل ہیں، کونسل ٹیرف کی ترجیحات اور ذمہ داری کے درمیان ربط چاہتی ہے، اور دوسرا چاول کے پروڈیوسرز کو ضرورت سے زیادہ تجارتی رکاوٹیں پیدا کیے بغیر تحفظ فراہم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص: آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز، کئی ایئرفیلڈز، ایس 400 دفاعی نظام تباہ، عسکری سیٹلائٹ جام
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی
مئی
اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک
ستمبر
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں
فروری
نجی شعبے نے ایک ماہ میں بینکوں کا 48 فیصد قرض اتار دیا
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو
فروری
تاجکستان میں شدید زلزلہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 11 جولائی 2021دوشنبہ (سچ خبریں) تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں شدید
جولائی
مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب
مارچ
اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ
?️ 12 دسمبر 2025 اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ
دسمبر