پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ  پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کیں، امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پاکستان نے افغان مسئلے میں 80ہزار سے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا،  پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ٹرائیکا پلس میٹنگ میں حصہ لیا، امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کمیشن کے ساتھ دورہ آزاد کشمیر میں ہر طرح کا تعاون کیا، کمیشن کے دورے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جائزہ لینا تھا۔زاہد حفیظ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور عراق کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، عراق سے زائرین کے ویزے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

دوسری جانب معید یوسف  نے کہا ہے کہ افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں، ساری توانائیاں صرف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے جعلی ٹرینڈزپرلگائی جارہی ہیں، عالمی برداری کو اس معاملے میں کردار ادا کرنا چاہیے، افغان جنگ کا پاکستان سے بڑا متاثر کوئی بھی ملک نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد جہنم واصل

?️ 19 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز

الیکشن کمشنر کا مسلم لیگ ن کے درخواست پر نئاتج روکنے کا حکم

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این

لبنان سے صہیونی فوج کی چوری

?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250

اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے:کویت

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کی جوہری عدم پھیلاؤ

نیا پاکستان محبت کا پیغام دے رہا ہے

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ‘پیغام پاکستان’ کے موضوع پر منعقدہ

اومی کرون کےخطرے کے پیش نظر  نئی پابندی عائد

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر این

ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف اہم امریکی سازشیں

?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:ترکی کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے اپنے ملک کی بغاوت میں

اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 87 کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز سے نکالے گئے ملازمین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے