پاکستان رینجرز، پولیس کی اندرون سندھ میں کچے کے علاقے کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ میں کچے کے علاقے میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا  کے مطابق کارروائی ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی، پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد کاروائیاں کی۔

کارروائی ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ اور جاڑو خان بنگواڑ میں کی گئی۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کندھ کوٹ کی تحصیل تنگوانی کے گاؤں سیفل لارو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ۔

16 اپریل سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا تھا کہ پولیس کی جانب سے ڈکیت کے خلاف آپریشن تمام گینگز اور ان کے ارکان کے خاتمے اور بالائی سندھ کے اضلاع میں مکمل امن بحال ہونے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کندھ کوٹ کے دریائی علاقوں سے کام کرنے والے گروہوں کو جدید ترین اور دیگر اسلحہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کندھ کوٹ، کشمور، شکارپور اور گھوٹکی اضلاع کے دریائی علاقوں میں پولیس-رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، اور اس سلسلے میں اختیار کی گئی حکمت عملی کے مطلوبہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو سندھ کے سابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ’کلین اپ‘ آپریشن کی منظوری دے دی تھی۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اس آپریشن کے بعد اغوا برائے تاوان کی کوئی خبر سنائی نہیں دے گی۔

مشہور خبریں۔

پیپلز پارٹی کے احتجاج کے باوجود حکومت کا گیس کی یکساں قیمتوں پر اتفاق رائے کا مطالبہ

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں نیتن یاہو کی رکاوٹوں پر صیہونی عہدیداروں کا ردعمل

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن رہنماؤں اور سابق حکام نے قابض وزیر اعظم

کیا صیہونی حکومت زمینی جنگ میں آگے بڑھ چکی ہے؟

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل اور اردنی فوجی ماہر فیاض الداویری نے الجزیرہ

چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری، غیر مناسب ہے، وزیر قانون

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد:  (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

شمالی عراق میں ترکی کے فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں:  ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی

ایتھوپیا میں خونریز جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 7 اپریل 2021ایتھوپیا (سچ خبریں) ایتھوپیا سے خونریز جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جن کے

سعودی اور اسرائیلی بارودی سرنگوں کا مسئلہ کیا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبارکے مطابق جو بائیڈن کے تجویز کردہ راہداری منصوبے کے

امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے