پاکستان دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن ریاست، لشکرِ طیبہ سے تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے، دفترِ خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، زیرو ٹالرنس اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کی بنیاد ہے، پاکستان کا لشکرِ طیبہ سے تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست رہا ہے، پاکستان نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری سمیت انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے ذریعے عالمی امن کے حصول میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ابھی تک بے نتیجہ ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے کسی بھی قسم کا تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے، پاکستان نے مؤثر اور جامع طریقے سے کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا اور ان کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کر کے اُن پر مقدمات چلائے اور تنظیمی ڈھانچوں کو ختم کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق زیر غور مسئلہ امریکا کے اپنے قوانین سے متعلق ہے، بھارت کے پاس پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے ایسی معاملات سے فائدہ اٹھانے کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے، بھارت کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کیخلاف جاری مظالم، غیر ذمہ دارانہ اور بدمعاش رویے سے بین الاقوامی توجہ ہٹنا چاہتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان بے مثال قربانیوں اور افادیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے معروضی اور غیر امتیازی پالیسیاں اپنائے، جس کے لیے ضروری ہے کہ مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی کالعدم بی ایل اے کے اتحادی کے طور پر دیکھا جائے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کی قیمت

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش اور ان کے علمبرداروں نے 2001 سے

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری کو بدلنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا

?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے چیف

(ن) لیگ کا قیادت کےخلاف مقدمات کی سماعت سے 2 ججز کی دستبرداری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

امریکہ کو ایران سے سردار سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا ڈر

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے

یوم مزدور کے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس کا بھاری نقصان

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے

قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں

مظلوم کشمیری عوام مسلسل بھارت کے غیر قانونی تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، حریت کانفرنس

?️ 13 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ہم نے اسرائیل کو ایران سے کیسے بچایا؟ امریکی نائب صدر

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے اعلان کیا کہ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے