?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی۔
اسلام آباد میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے اثرات بڑھے تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، سیاسی کاوشوں کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی زیادہ ہے، وہاں کی صوبائی حکومتوں کو اپنا کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سے 3 سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور افسران ہر روز شہید ہو رہے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا، دونوں صوبوں میں غیر ذمہ داری مظاہرہ کیا گیا، اب یہ قابل قبول نہیں رہا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وردی ایک فخر اور ایک فرض بھی ہے، یہ وردی کبھی کفن بن جاتی ہے، شہدا دنیا سے چلے جاتے ہیں اور ہمیں محفوظ کر جاتے ہیں، دنیا نے دیکھا پولیس کیا نہیں کرتی، شہدا نے اپنی جوانیاں قربان کیں، ہم شہدا کے وارث ہیں، محرم، 14 اگست، عید سمیت دیگر تہواروں پر پولیس ڈیوٹی پر ہوتی ہے، مساجد، بازاروں سمیت دیگر مقامات پر پولیس اہلکاروں نے جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، ماؤں نے اپنے بیٹوں، اور بچوں نے اپنے والد کو گھر سے بھیجا ہو گا اور وہ واپس نہیں آیا، یہ وسائل اور وظائف شہدا کی قربانیوں کے سامنے کچھ بھی نہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا تو پولیس کی قربانیاں بے مثال رہی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی عروج پر ہے، 90 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے شہدا نے قربانیاں پاکستان کو امن دینے کے لیے دی ہیں، پاکستان امن کے لیے کمزور ہوا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ایران کے صدر پاکستان تشریف لائے، ہم ان کے مشکور ہیں، دونوں ممالک نے عہد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے، بلوچستان میں نمایاں فرق ہو گا، ہم افغانستان کے ساتھ بھی بات کر رہے ہیں، ہم نے افغانستان میں امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہمیں مایوس نہ کیا جائے، افغانستان کو اپنا فرض نبھانا ہوگا، ہم اسی امید کے ساتھ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی، رینجرز اور پولیس کے درمیان تمام فرق کو ختم کر دیا گیا، شہدا پیکیج کو بھی برابر کیا گیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو وسائل فراہم کر کے مضبوط کیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
روس کا ہیئت تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر غور
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیئت
دسمبر
ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کے مسائل دہشتگردی یا فرقہ واریت کی وجہ سے نہیں، وزیر اعلیٰ
?️ 27 ستمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور
ستمبر
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 30اپریل کو ہونے
مارچ
نواز شریف پاکستان واپس آ جائیں اس کے علاوہ ان کے تمام آپشن غیر قانونی ہیں
?️ 6 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد
اگست
زیلنسکی کی Zaporizhia نیوکلیئر پاور پلانٹ میں روسیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتہ کی رات
اگست
امریکہ کے تباہ کن رویے شامیوں میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا باعث
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام الصباح نے اس
جنوری
شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی درخواست مسترد
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ
ستمبر