🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا نوٹس لیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پاکستان بار کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ہائی کورٹ، خاص طور پر سندھ ہائی کورٹ کو وکلا کی ریگولیٹری باڈی کے معاملات میں رکاوٹ پیدا کرنے کا اختیار نہیں ہے جب کہ باڈی کے پاس صوبائی، اسلام آباد بار کونسلز اور تمام بار ایسوسی ایشنز کے معاملات میں مسائل سامنے آنے کی صورت میں ان کا فیصلہ کرنے کا قانونی اختیار ہے۔
پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ پی بی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے احکامات پر متاثرہ افراد سول سوٹ کے ذریعے حملہ کرتے ہیں، ان احکامات کو سندھ ہائی کورٹ یا جج چیمبر میں لے جاتے ہیں اور پھر وہ غیر قانونی احکامات جاری کرتے ہیں جو دائرہ اختیار نہ ہونے کی وجہ سے قانون کی نظر میں قابل قبول نہیں ہوتے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کو اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کی طرف سے منظور کردہ کسی بھی حکم کو کالعدم قرار دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے مناسب فورم اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عدالتیں ہوں گی۔
اس نے مزید کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے منظور کردہ کوئی بھی حکم قانون کی نظر میں غیر موجود اور کالعدم ہوگا، اس لیے سندھ ہائی کورٹ کو پاکستان بار کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں طے شدہ معاملات پر محض اپنے مبینہ پسندیدہ افراد کو خوش کرنے کے لیے حکم امتناع کے احکامات جاری نہیں کرنے چاہئیں۔
ایسا بیان جاری کرنے کی ضرورت کے بارے میں پوچھے جانے پر پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے ڈان کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے یکم نومبر کو پاکستان بار کونسل کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کے انتخابی ووٹوں کی گنتی سے متعلق تنازع پر کمیٹی کی جانب سے کی گئی مشق کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد کونسل کے پاس بیان جاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
مشہور خبریں۔
عرب نوجوان کن ممالک کو مضبوط اتحادی سمجھتے ہیں؟
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے
اگست
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
امریکہ یوکرین کی روس مخالف قرارداد کو روکنے کی کوشش میں
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی
فروری
قائمہ کمیٹی کا وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
🗓️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے وزارت
مارچ
صیہونی فوجی کمانڈر تشویش میں مبتلا،وجہ؟
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے اس حکومت کے جنگی وزیر یواف
جولائی
نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے
جون
حماس اور جہاد اسلامی کو خریدا نہیں جاسکتا:صیہونی ذرائع
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حماس
دسمبر
پاکستان کی نئے میزائلوں اور ڈرونز کی رونمائی
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان نے استنبول میں ترکی کی
اگست