پاکستان اور چین عالمی سطح پر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے

پاکستان اور چین عالمی سطح پر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز پر  ایک دوسرے کے اہم اور بڑے مفادات کو سپورٹ کرنے کا اظہار کیا ہے اور علاقائی وعالمی ہاٹ اسپاٹ ایشوز کے پُر امن حل کے لئے کام کیا جائے گا، خاص طور پر ایشیا کے امن واستحکام کا مل کرتحفظ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کےامورسے متعلق مشاورت اجلاس ہوا ، مشاورتی اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد کیا گیا ، ڈی جی یواین دفترخارجہ اور ڈی جی برائےانٹرنیشنل آرگنائزیشن چین کے وفود نے قیادت کی۔

اقوام متحدہ سےمتعلق پاک چین مشاورت کے تیسرے دور کا مشترکہ بیان جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں سفارتخانوں،یواین نیویارک وجنیواآفسزکےافسران بھی شریک ہوئے، جس میں اقوام متحدہ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی امورمیں یواین کی ہمہ گیریت،مرکزی کردارکاتحفظ کیاجائےگا، اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی فورمز پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا۔مشترکہ بیان کے مطابق انسداد دہشت گردی، امن افواج کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا اور دہشتگردی سے نمٹنے سمیت امن افواج کے آپریشنز میں یو این کی حمایت کی جائےگی جبکہ عالمی و علاقائی امن اور سلامتی کے لئے کردار جاری رکھیں گے۔

پاک چین مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے شعبے میں تزویراتی کو آرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے گا اور انسانی حقوق کے ایشوز پر دہرے معیار، سیاست کی ملکر مخالفت کی جائےگی جبکہ تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

الحدیدہ میں سعودی بمباری سے 10 یمنی زخمی

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سعودی جارحیت پسندوں کی جانب سے سویڈن کے معاہدے اور اقوام

امریکی سفیر کے ٹیل ایویو سے قاہرہ روانہ

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی سفیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں، مائیک ہاکابی، نے ٹیل ایویو

الیکشن کمیشن عہدیدار کا چیف الیکشن کمشنر کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے

اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے

?️ 14 مارچ 2021عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش

سید حسن نصراللہ نے امریکہ کا کیسے مذاق اڑایا؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی حالیہ تقریر میں

پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان

بیٹے سے اچھے تعلقات رہے، دوستوں کی طرح زندگی گزاری، والدہ فیصل قریشی

?️ 30 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی کی والدہ سینیئر اداکارہ افشاں قریشی

ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا

?️ 2 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مشہورومعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون کے صارفین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے