پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسحاق ڈار میانمار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ قبل ازیں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور میانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، میانمار کے ساتھ ثقافت،سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ میانمار تھان سوی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور میانمار کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں  اہم فیصلہ متوقع

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل

افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں

مزید آڈیو لیکس روکنے کا حکم دیا جائے، عمران خان کی سپریم کورٹ سے استدعا

?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور

اسٹیٹ بینک نے کرنسی مارکیٹ سے 5.5 ارب ڈالر خرید لیے

?️ 28 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون سے دسمبر کے

ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے ساتھ اقدار کوبھی برقراررکھیں گے: ترک وزیر خارجہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آنکارا

صہیونی ربی کی سعودیوں سے طلب باران کی نماز پڑھنے کی اپیل

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے سعودی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شائع

پی ڈی ایم اختلاف کی دراڑ پڑ گئی،لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان: مولانا فضل الرحمٰن

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا

افغان خواتین کے امور کے لیے امریکی نمائندہ مقرر

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے