?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے پاکستان تاجکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہ خیال کیا۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔
وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے دنیا بھر میں 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، بیلٹ اینڈ روٹ اینیشی ایٹیو اس کی واضح مثال ہے۔
مشہور خبریں۔
ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی:فرخ حبیب
?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی
مارچ
تل ابیب دمشق اور السویداء کے درمیان غیر فوجی حفاظتی زون قائم کرنے کا خواہاں ہے
?️ 31 جولائی 2025تل ابیب دمشق اور السویداء کے درمیان غیر فوجی حفاظتی زون قائم
جولائی
ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی: مشیر خزانہ
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت
نومبر
چین اور شام میں مزید قربتیں
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور شام نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
چیٹ جی پی ٹی نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نئے قواعد متعارف کرادیے
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی اوپن اے آئی
ستمبر
میں مقامی اور یہ ناکامی وزیراعظم تھے، نواز شریف
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم
جنوری
1200 یمنی اب بھی قید میں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے
مئی
نیویارک میں فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کی ترجمانی کروں گا
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی