?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزارت خارجہ بہتر بیان جاری کرے گا ، پاکستان کی سیاست میں آئندہ آنے والے تین سے چار ماہ اہم ہیں ، پاکستان پر عالمی دباؤ بڑھے گا اور پاکستان کو اس دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے ، اگر پاکستان اس دباؤ کا مقابلہ کرے گا تو پاکستان بہتر طور پر نکل سکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے ، افغانستان میں امن عمل کے لئے پاکستان میں وفد آئے ہوئے ہیں اور حکومت بہتر انداز میں کوششیں کررہی ہے ، چمن اور طورخم بارڈر کو پاکستان نے اتوار کو کھول دیا ہے ، کاغذات دیکھ کر افغانستان سے تجارت کی اجازت دے رہے ہیں ، سرحد پر مکمل امن ہے اور پاکستان کی جانب صورتحال بہتر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان طالبان نے بڑے جرگے میں اسامہ بن لادن کو واپس کرنے سے انکار کیا جس کے بعد حالات تبدیل ہوئے اورپاکستان نے امریکہ کو جیکب آباد میں فوجی اڈہ دیا جو کہ غلط فیصلہ تھا لیکن اب یہ فیصلہ ہے کہ جنگ کے کسی حصے میں پاکستان نہ شامل ہے اور نہ شامل ہوگا ، دوحہ مذاکرات اور ملا برادران کو ساتھ بٹھانے میں پاکستان کی کوششیں شامل تھیں ، دوحہ مذاکرات اور امریکہ کو ساتھ بٹھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی تھا ، اس وقت دنیا میں اپنے اپنے مفاد کی سیاست ہورہی ہے ، جس کا جہاں مفاد ہوتا ہے وہ اس طرح آگے بڑھتا ہے ، بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ہائبرڈ وار کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ
ستمبر
فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی تعداد میں اضافہ
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ
ستمبر
ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے
?️ 28 مئی 2021راولپنڈی ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے دورے
مئی
نیب ترامیم بحال: جمہوری لوگ غیر جمہوری رویے کو فروغ دے رہے ہیں، شبلی فراز کی تنقید
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پاکستان
ستمبر
امریکہ سے 2 سالہ بچی کی غیرقانونی ڈیپورٹیشن
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ایک فیڈرل جج نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
مارچ
الجولانی حکومت کی ذلت آمیز پالیسی
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جب صیہونی وزیر
جولائی
موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز
?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر
اکتوبر