🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر بھی دیکھا جارہا ہے، جب بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 727.10 یا 1.18 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 418 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق غیرملکی کارپوریشنز نے نومبر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے حصص کی لین دین کی، اور ان کی جانب سے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت جبکہ خالص خریدی 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی گئی، اس طرح 2017 کے بعد سے سب سے زیادہ غیر ملکی رقم آئی۔
خیال رہے کہ جمعہ یکم دسمبر کو کے ایس ای-100ا نڈیکس 1159.98 پوائنٹس اضافے کے بعد 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح 28 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔
24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں رواں مالی سال کے دوران 47.91 فیصد جبکہ کلینڈر سال میں 51.69 فیصد اضافہ ہوا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال
🗓️ 23 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کی شرطیں
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی انتہائی
جولائی
اختلافات اپن جگہ پر دوستی اپنی جگہ پر؛جرمن چانلسر اور امریکی صدر کی ملاقات
🗓️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر اور جرمنی کی چانسلر نے روسی گیس پائپ لائن
جولائی
جنوبی غزہ میں ایک ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے حالات کا حیرت انگیز انکشاف
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: عالمی غذائی پروگرام نے جنوبی غزہ میں جاری جنگ کے
جون
فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ
اگست
شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا
🗓️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ
مئی
نتساریم محور سے صیہونیوں کا بوریا بستر گول
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع نتساریم محور سے اسرائیلی پرچم
جنوری
جی20 کانفرانس مقبوضہ خطہ میں،بہت سے ممالک کا شرکت سے انکار
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ہندوستان نے جی۔20 ممالک کے حتمی اجلاس سے قبل ذیلی اجلاس
مئی